چمپئنز ٹرافی آہستہ آہستہ قریب آ رہی ہے۔ ٹورنامنٹ 19 فروری سے شروع ہوگا۔ لیکن بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ابھی تک ٹیم انڈیا کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اب لگتا ہے کہ بی سی سی آئی ٹیم انڈیا کا اعلان کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ چمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کل یعنی ہفتہ 18 جنوری کو کیا جائے گا۔
چمپئنز ٹرافی کے لیے چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ صرف ہندوستان اور پاکستان نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان نہیں کیا۔ اب بھارتی ٹیم کے انتخاب سے جڑی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ چمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان 18 جنوری ہفتہ کو ممبئی میں کیا جائے گا۔ ٹیم سلیکشن کے بعد چیف سلیکٹر اجیت اگرکر پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
چمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف وائٹ گیند کی سیریز بھی کھیلنی ہے، جس میں 5 ٹی 20 اور 3 ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا ،جس کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے، لیکن ون ڈے سیریز کا اعلان ہونا باقی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور چمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔
چمپئنز ٹرافی فروری مارچ میں کھیلی جائے گی
آپ کو بتاتے چلیں کہ چمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا ،جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو ہوگا۔ چمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں گروپ اے اور گروپ بی شامل ہیں۔ ٹیم انڈیا کو گروپ اے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
بھارت نے 2013 میں چمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتا تھا
قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا نے ایم ایس دھونی کی کپتانی میں 2013 میں چمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔ اس کے بعد 2017 میں کھیلی گئی، چمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا کو فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ٹیم انڈیا اس بار ٹورنامنٹ میں کیسا مظاہرہ کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس