India Defeats New Zealand: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ابھیشیک شرما کی دھماکہ خیز سنچری، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا
صرف 38 گیندوں پر 113 رنز بناکر ابھیشیک شرما نے جیت میں ادا کیا اہم کردار، بھارت نے 13.2 اوور میں 199 رنز کا ہدف حاصل کرکے سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔
Former Captain Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے 15 ماہ بعد جڑا بین الاقوامی سنچری، زمبابوے کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہرمن پریت کور نے دوسرے ون ڈے میں 126 رنز بنائے۔ یہ ان کا آٹھواں ون ڈے سنچری ہے۔ ہرمن پریت اور دیپتی شرما کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 153 رنز کی ریکارڈ شراکت داری ہوئی۔
India vs New Zealand: تلک ورما بنے ٹیم انڈیا کے ہیرو، بھارت نے پھر کیا کمال، نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ تلک ورما نے مشکل وقت میں شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو یادگار جیت دلائی۔
Ranji Trophy: نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے پہلے رنجی ٹرافی میں حصہ لیں گے شبھمن گل، چھتیس گڑھ کے خلاف کھیلیں گے
شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ نیوزی لینڈ میں ہندوستان کی ون ڈے سیریز 4 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، لیکن گل صرف ابتدائی تین میچوں میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ 50 اوور کے فارمیٹ کی کپتانی شریس ایئر کے حوالے کردیں گے اور اپنی پوری توجہ اس کے بعد ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز پر مرکوز کریں گے۔
Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی غور و فکر کے بعد میں نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ کرکٹ میرے لیے محض ایک کھیل سے کہیں بڑھ کر رہی ہے۔ اس نے میری شخصیت کو نکھارا، مجھے مشکل حالات میں ڈٹے رہنا سکھایا اور ایسی یادیں دیں جنہیں میں ہمیشہ سنبھال کر رکھوں گی۔ جب بھی میں نے ہندوستان کی جرسی پہنی، اسے بے حد فخر اور شکرگزاری کے ساتھ پہنا۔‘‘
Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ
محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ انہوں نے اتوار کو کلیانی کے بنگال کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں دہلی کے خلاف گروپ سی کے ابتدائی مقابلے میں بنگال کی جانب سے چار وکٹیں حاصل کیں۔
Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام شیئر کیا، کہا- آپ کی قیادت کے 10 سال شاندار رہے، مل کر ملک کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Harmanpreet Kaur: ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتانی چھوڑی، بطور کھلاڑی سفر جاری رکھنے کا اعلان
ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام فارمیٹس کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ تاہم، وہ بطور کھلاڑی بھارتی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گی۔ ہرمن پریت نے نائب کپتان اسمرتی مندھانا، ہیڈ کوچ امول مزومدار اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائکیا کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ اسمرتی مندھانا کو تینوں فارمیٹس میں ہرمن پریت کی جگہ نئی کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری افغانستان کی ٹیم نے خراب شروعات کے باوجود 8 وکٹ کے نقصان پر 159 رن بنائے۔ افغانستان کو صرف 1.3 اوور میں رحمان اللہ گرباز کی شکل میں پہلا جھٹکا لگا، جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
India Wins Eighth Title: بھارت نے ریکارڈ آٹھویں بار ویمنز ایشیا کپ کا خطاب کیا اپنے نام، فائنل میں سری لنکا کو 72 رنز سے دی شکست
سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر بھارتی خواتین ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ کی تاریخ میں اپنی آٹھویں ٹرافی جیت لی۔ شاندار بلے بازی اور اس کے بعد شری چرنی اور دیپتی شرما کی عمدہ گیند بازی نے بھارت کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔





