Bharat Express

Cricket News

تلک نے سنٹرل ریلوے ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 44 گیندوں میں 91 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے شوالک شرما کے ساتھ 122 رنز کی شراکت بھی کی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ڈی ویلیئرس نے کہا کہ انہیں اپنے سابق رائل چیلنجرس بنگلور (RCB) کے ساتھی پر فخر ہے۔ "میں اس لڑکے کے ساتھ پہلے بھی کھیل چکا ہوں اور وہ بہت ہی سلجھا ہوا آدمی ہے، مجھے واقعی اس پر فخر ہے۔

 جے شاہ نے جنوری 2021 میں پہلی بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالاتھا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کی باگ ڈور سنبھال رہے تھے۔آپ کو بتادیں کہ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس انڈونیشیا کے بالی میں جاری ہے۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آسٹریلیا کے بلے باز وقفے وقفے سے پویلین کے قریب ہوتے گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اسٹیواسمتھ ایک سرے پر مضبوطی سے کھڑے رہے۔

جموں وکشمیر کے 20 سالہ تیز گیند باز صہیب یٰسین کی بیچ درمیان پر گیند بازی کے دوران موت ہونے کی جانکاری ملی ہے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں جب آسٹریلوی ٹیم کا ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہوا تو اس کے پلیئنگ 11 میں تین بولرز تھے۔ جنہوں نے ٹیسٹ وکٹوں کی 250 کا ہندسہ عبور کر لیا تھا۔

محمد کیف بنگال کی ٹیم کے ساتھ رنجی ٹرافی کھیل رہے ہیں۔ اس وقت رنجی میچ میں بنگال کی ٹیم کا مقابلہ یوپی سے ہے۔ 12 جنوری سے شروع ہونے والے اس میچ کی پہلی اننگز میں محمد کیف کی تیز گیند بازی کی وجہ سے بنگال نے یوپی کو صرف 60 رنز پرآل آوٹ کردیا۔ کیف نے یہاں صرف 14 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔

عامر جموں و کشمیر پیرا کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔ عامر ایک معذور کرکٹر ہیں، جن کا تعلق واگھما گاؤں سے ہے۔ عامر اب سے نہیں بلکہ 2013 سے پروفیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ عامر کے استاد نے ان میں کرکٹ ٹیلنٹ کو پہچان لیا تھا جس کے بعد انہوں نے عامر کو پیرا کرکٹ سے متعارف کرایا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پراسرار اسپنر مجیب الرحمان، فاسٹ باؤلر فضل حق فاروقی اور فاسٹ باؤلر نوین الحق پر اس سے قبل لگائی گئی پابندی پر نظر ثانی کی ہے جب کھلاڑیوں نے نرم رویہ اپنایا اور سنٹرل کنٹریکٹ قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

سوریہ کمار یادیو اور ہاردک پانڈیا کا افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نہ کھیلنا ہندوستانی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا افغانستان سیریز سے واپسی کر سکتے ہیں۔ لیکن ہندوستانی شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔