Bharat Express DD Free Dish

Cricket News

واحد ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ صرف تین روز میں ختم ہونے والے اس مقابلے میں میزبان ٹیم کے اوپنر انوسنٹ کائیا نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی، جبکہ بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام کی سات وکٹیں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کوتیسرے ٹسٹ میں 160 رنوں سے ہراکرتاریخ رقم کردی۔ اس جیت کے ساتھ کیوی ٹیم نے سیریزاپنے نام کرلی۔ یہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ایسا موقع ہے، جب نیوزی لینڈ نے پہلا میچ گنوانے کے بعد تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں جیت حاصل کی۔ اس طرح کیوی ٹیم کے لئے یہ مقابلہ تاریخی رہا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں مردوں اور خواتین کے ٹی-20 کرکٹ مقابلوں کے لیے کوالیفکیشن نظام کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت مردوں اور خواتین کے دونوں مقابلوں میں چھ-چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ ہر ٹیم میں زیادہ سے زیادہ 15 کھلاڑی شامل کیے جا سکیں گے۔ کرکٹ کو آخری مرتبہ 1900 کے پیرس اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔

رشبھ پنت گزشتہ دو سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے اپنی ریکارڈ قیمت کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ رشبھ پنت کی پرائز منی 27 کروڑ سے کم ہو کر 15 کروڑ روپے ہوگئی ہے جبکہ کلدیپ یادو 13.50 کروڑ روپے میں ایل ایس جی سے منسلک ہوگئے ہیں۔

ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے میچ میں عظمت اللہ عمرزئی نے تاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نے سب سے تیز 50 چھکے پورے کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے مقابلے میں 56 گیندیں کھیل کر50 رن بنائے اوراس دوران 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ مل کر105 رنوں کی شراکت کی۔ عمرزئی کا وکٹ پرنس یادو نے لیا۔

 خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی مسلسل دوسری ہار کے بعد کپتان فاطمہ ثنا روتے ہوئے نظرآئیں۔ ان کے جذباتی ہونے کی تصویر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصاویر میں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ فاطمہ کے آنسو آگئے ہوں۔ ان کے چہرے پر اداسی واضح طور پر نظر آرہی تھی۔

انڈیا-اے کے بلے باز کی غلطی سے سری لنکا-اے کو 10 رن مفت میں مل گئے۔ ٹیم انڈیا پر10رنوں کا جرمانہ لگا۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ جرمانہ آئی سی سی کے کس ضابطے کے تحت لگا۔ اس ضابطے سے کئی لوگ واقف نہیں ہیں، اس لئے سبھی کرکٹ مداحوں کو یہ جاننا ضروری ہے۔

ریاستی حکام کے مطابق سورو گنگولی کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ ریاستی سکیورٹی ایجنسیوں اور متعلقہ اداروں نے لیا۔ اس جائزے میں ان کی عوامی مصروفیات، خطرات کی نوعیت اور موجودہ حالات کا باریک بینی سے مطالعہ کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ گنگولی کو اب زیڈ زمرے کی سکیورٹی کی ضرورت نہیں رہی، جس کے بعد ان کی حفاظت کو ایک درجے کم کرتے ہوئے وائی کیٹیگری میں منتقل کر دیا گیا۔

ون ڈے ٹیم میں افغانستان کی بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ اوپننگ کی ذمہ داری رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران سنبھالیں گے، جب کہ کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ اور درویش رسولی مڈل آرڈر کو مضبوطی فراہم کریں گے۔

دنیائے کرکٹ سے بے حد مایوس کن خبرسامنے آئی ہے۔ رنجی کھیل چکے کھلاڑی ایس ایل اکشے کا حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ایک مقامی میچ کے دوران موت ہوگئی۔