ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی کسی بالی وڈ فلم سے کم نہیں تھا۔ اس میچ میں کافی ایکشن اور تھرلر دیکھنے کو ملا۔ یہ میچ کافی اتار چڑھاؤ د یکھنے کو مل رہا تھا۔ کبھی میچ ویسٹ انڈیز کی جھولی میں اور کبھی بنگلہ دیش کی جھولی میں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آخر میں بنگلہ دیش س نے سات رنز سے جیت حاصل کی ۔ بنگلہ دیش کی اس جیت کے ہیرو آل راؤنڈر مہندی حسن معراج تھے۔ انہوں نے ناقابل شکست 26 رنز بنائے اور پھر باؤلنگ میں چار وکٹیں لے میچ کی بازی پلٹ دی تھی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 147 رنز بنائے تھے۔ اس کے برخلاف ویسٹ انڈیز نے ایک وقت میں ساتویں اوور میں صرف 38 رنز پر پانچ وکٹیں اور 12ویں اوور میں 61 رنز پر سات وکٹیں گنوا دی تھیں۔ پھر روومین پاول اور روماریو شیفرڈ نے بازی پلٹ دی۔ ویسٹ انڈیز کا اسکور 17 اوورز میں سات وکٹوں پر 128 رنز تھا۔ یعنی اب 18 گیندوں میں صرف 20 رنز بنانے تھےلیکن اس کے باوجود بنگلہ دیش نے یہ میچ سات رنز سے جیت لیا۔
اس میچ میں بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ تنجدید حسن 06، کپتان لٹن داس 00 اور عفیف حسین 08 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سومیا سرکار اور ذاکر علی کے درمیان اچھی شراکت داری ہوئی۔ سومیا سرکار نے 32 گیندوں میں 43 رنز بنائے۔ انہو ں نے 2 چوکے اور 3 چھکے لگے۔ ذاکر علی نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ اس کے بعد مہندی حسن معراج نے ناقابل شکست 26 اور شمیم حسین نے صرف 13 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ انہوں نے ایک چوکا اور تین چھکے لگے۔ اس طرح بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔
اب ویسٹ انڈیز نے 11.4 اوورز میں صرف 61 رنز پر سات وکٹ گنوا دیے تھے۔ یہاں سے ایسا لگتا تھا کہ اب میچ ویسٹ انڈیز کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم آسانی سے جیت جائے گی۔ لیکن ابھی ٹیوسٹ باقی تھا۔ اس کے بعد پاول اور شیفرڈ نے بازی پلٹ دیں۔ دونوں نے ہر اوور میں چوکے اور چھکے لگائے۔
ویسٹ انڈیز کو آخری 42 گیندوں پر 78 رنزبنانے تھے اور سات وکٹیں گر چکی تھیں۔ پھر بھی 14ویں اوور میں 15 رنزبنے۔ اس اوور میں تین چوکے لگے۔ پھر 15ویں اوور میں 23 رنز آئے۔ اس اوور میں تین چھکے لگے۔ اب ویسٹ انڈیز کو 30 گیندوں میں صرف 40 رنز بنانے تھے۔
19ویں اوور میں آٹھ رنز بنے۔ اب ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے آخری اوور میں 10 رنز بنانے تھے۔ روومین پاول 33 گیندوں پر 60 رنز پر کھیل رہے تھے، اس لیے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ دو شاٹس سے باآسانی جیت جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 20ویں اوور میں دو وکٹیں لے کر میچ کی بازی ہی پلٹ دی۔ پاول نے 35 گیندوں میں 60 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے اور 4 چھکے لگے۔
بھارت ایکسپریس