ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اور CHETNA کے اشتراک سے گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ کی قیادت میں آج ایک اہم امدادی پہل شروع کی گئی۔ پروگرام کا افتتاح اے سی پی نوئیڈا ون نے کیا، جس دوران انہوں نے سرد موسم کے دوران کمزور طبقے اور لاچاروں وبے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کے عزم پر زور دیا۔
اے سی پی نوئیڈا ون نے کہا کہ اس پہل کے تحت 3,000 کمبل، 2,400 ترپال سیٹ اور 900 گرم جیکٹیں لوگوں کو تقسیم کی جائیں گی تاکہ سخت سردی سے نمٹنے میں ہم ان کی مدد کرسکیں۔ تقسیم کی مہم کا آغاز سیکٹر 126 میں ننہے پرندے سمپرک بندو سے ہوا، جس دوران علاقے میں پسماندہ خاندانوں کو انتہائی ضروری امداد فراہم کرنے کی ہمدردانہ کوشش کا آغاز کیاگیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



