Team India Dominating ICC Rankings: ونڈے اور ٹی-20 میں دنیا کا نمبر-1 بلے باز ہندوستانی، دیکھیں ٹسٹ میں بہتر کون؟
ونڈے کی بات کریں توٹیم انڈیا رینکنگ میں ٹاپ پرہے۔ وہیں، ہندوستانی کپتان شبھمن گل ایک بارپھردنیا کے نمبر-1 ونڈے بلے بازبن گئے ہیں۔ ونڈے میں ہندوستانی بلے باز اس قدر غالب کر رہے ہیں کہ ٹاپ-5 بلے بازوں میں تین ہندوستانی ہیں۔ وراٹ کوہلی تیسرے اور روہت شرما ونڈے میں چوتھے نمبر کے بلے بازہیں۔ شبھمن گل نمبر-ون ہیں۔ وراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما چوتھے نمبرپرہیں۔
Hardik Pandya Fitness Update: ٹیم انڈیا کو ملی ایک اور خوشخبری، ہاردک پانڈیا کی فٹنس پر آئی رپورٹ، کم ہوسکتی ہے ٹیم کی پریشانی
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی نہیں پیش کی۔ اس وقت ٹیم کو اسٹار تیز گیند باز آل راونڈر ہاردک پانڈیا کی کمی محسوس ہو رہی تھی۔ تجربہ کار کھلاڑی ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2026 کے بعد سے ہی میدان پر نہیں اترے ہیں۔
India vs Zimbabwe: بھارت نے زمبابوے کو7 وکٹ سے دی شکست، سیریز میں ایک-صفر کی برتری، ویبھو نے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں بنایا نیا ریکارڈ
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے صرف 13.2 اوورز میں 126 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ویبھو نے 19 گیندوں پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ 15 سال اور 118 دن کی عمر میں ویبھو سوریہ ونشی ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں نصف سنچری بنانے والے دنیا کے سب سے کم عمر مرد کھلاڑی بن گئے۔
World Test Championship Final Venue: آئی سی سی نے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے شیڈول پرلگائی مہر، تاریخ اورمقام کا کیا اعلان
آئی سی سی نے 2027 میں ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کے مقام اور تاریخ پر مہرلگا دی ہے۔ یہ تاریخ کا چوتھا ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل ہوگا۔ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2027 کے فائنل میں کون سی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ٹیبل کی بات کریں تو آسٹریلیا بہت اچھے فرق سے ٹاپ پر قابض ہے اور امید کافی زیادہ ہے کہ کنگارو ٹیم اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلے گی۔
Sanjay Manjrekar on Team India Combiation: محمد شمی اور سراج کی حمایت میں آیا یہ عظیم کرکٹر، گوتم گمبھیراور منیجمنٹ کو جم کرلگائی پھٹکار، جانئے پوری تفصیل
انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں ہارنے کے بعد سابق کرکٹر سنجے مانجریکر نے ٹیم انڈیا کو جم کر پھٹکار لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد شمی-محمد سراج کی حمایت میں آکرکہا کہ محمد سراج نے انگلینڈ کی پچوں پر انگلینڈ کی بلے بازی کو تباہ وبرباد کردیا تھا۔ دوسری طرف محمد شمی ڈومیسٹک (گھریلو) کرکٹ میں مسلسل اپنی قابلیت ثابت کرتے رہے ہیں۔ سابق کرکٹر نے منیجمنٹ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بیک اپ گیند بازوں کی پٹائی ہورہی ہو، تونوجوان گیند بازوں کو موقع دینے کے بہانے سینئر کھلاڑیوں کو باہر کرنا سمجھداری نہیں ہے۔
India women’s cricket team creates history: لارڈز میں بھارت کی تاریخی جیت، انگلینڈ کو 270 رنز سے شکست، امت شاہ نے کہا: خواتین کرکٹ کے نئے دور کا آغاز
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں لکھا، "انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے پہلے خواتین کے بین الاقوامی ٹیسٹ میں ہماری بیٹیوں کی فتح بھارتی خواتین کرکٹ کی مسلسل ترقی اور ٹیم کی غیر معمولی صلاحیتوں کی علامت ہے۔"
Mohammad Kaif’s Critics: محمد کیف کی تنقید، سنجو سیمسن اور ویبھو سوریہ ونشی کو پیشہ ور طریقہ سے ہینڈل نہیں کیا گیا
محمد کیف نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ شدید کنفیوژن کا شکار نظر آ رہی ہے۔ ان کے مطابق ویبھو سوریہ ونشی اور سنجو سیمسن کے ساتھ جس انداز میں برتاؤ کیا گیا، وہ پیشہ ورانہ نہیں تھا۔
India vs England 5th T20 Match: انگلینڈ نے پانچویں ٹی-20 میں بھی بھارت کو روند دیا، ہندوستان کی بادشاہت ختم، اب انگلش ٹیم بن گئی نمبر ون
انگلینڈ نے ہندوستان کو پانچویں ٹی-20 میچ میں 56 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ اسی کے ساتھ انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز 0-4 سے جیت لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم فروری 2022 میں ٹی-20 کی نمبر-1 ٹیم بنی تھی۔ تقریباً ساڑھے چار سال ہوچکے ہیں، لیکن کوئی بھی ٹی-20 رینکنگ میں ٹیم انڈیا کو پیچھے نہیں چھوڑپایا۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم نے 2 بارٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب بھی جیتا۔ مگرانگلینڈ نے سیریز جیت کرنہ صرف ٹیم انڈیا کی بادشاہت کو ختم کیا ہے، بلکہ وہ دنیا کی نئی نمبر-1 ٹیم بن گئی ہے۔
India vs England: انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز میں شکست کے 3 سب سے بڑے ذمہ دار، نائب کپتان بری طرح ناکام
انگلینڈ نے ٹی-20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم پر0-3 کی ناقابل تسخیر سبقت بنالی ہے۔ یہاں آپ کو بتاتے ہیں کہ کن تین کھلاڑیوں کو ہندوستان کی شکست کا سب سے بڑا گنہگار مانا جا سکتا ہے۔
India Vs England T20: انگلینڈ کے خلاف شکست کے پانچ بڑے ذمہ دار، فلاپ بیٹنگ سے لیکر مہنگی بولنگ نے ٹیم انڈیا کو کرایا ناکامی کا سامنا
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں ٹیم انڈیا کو 125 رنز کی تاریخی اور شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس یکطرفہ ہار کے بعد شائقین کرکٹ شدید ناراض ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان پانچ بڑے کھلاڑیوں کے بارے میں، جو اس بدترین کارکردگی اور ٹیم کی شکست کے سب سے بڑے ذمہ دار ثابت ہوئے۔





