Bharat Express

Indian Cricket Team

ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان ٹی-20 سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ سیریزکے تینوں میچ پلے کیلے میں کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کے شروع ہونے سے پہلے ٹیم انڈیا کی جرسی میں ایک بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے رواں سال پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو طلاق دے دی تھی۔ جس کے بعد محمد شامی کے ساتھ ان کی شادی کی افواہیں پھیلنے لگیں تو ثانیہ کے والد کا بیان سامنے آیا تھا۔ ثانیہ کے والد نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

ہندوستانی تیزگیند بازمحمد شمی کی میدان پرواپسی ہوچکی ہے اور انہوں نے نیٹس میں گیند بازی کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے 2023 ونڈے ورلڈ کپ فائنل کے طورپرآخری میچ کھیلا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔

ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا ٹی20 میچ اگلے دن یعنی 28 جولائی کو کھیلا جائے گا اور تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ گوتم گمبھیرنے بی سی سی آئی کے سامنے گیند بازی کوچ سے متعلق اپنی خواہش ظاہرکی ہے۔ انہوں نے افریقی کرکٹر کو کوچ بنانے کے لئے کہا۔

بی سی سی آئی نے ہندوستان کے سری لنکا دورے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم انڈیا سری لنکا میں 26 جولائی کو پہلا ٹی-20 میچ کھیلے گی۔ تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کے بعد تین میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

بی سی سی آئی نے واضح کردیا تھا کہ نئے کوچ کی تنخواہ ان کے تجربے کی بنیاد پر ہوگی۔ گمبھیر کے دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اس کا بھی ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ لیکن رپورٹ کے مطابق گمبھیر 2027 ون ڈے ورلڈ کپ تک ٹیم انڈیا کے کوچ رہ سکتے ہیں۔

گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے چیف کوچ بن چکے ہیں اوراب خبر ہے کہ ان کی کوچنگ ٹیم میں کچھ نئے نام جڑنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ظہیرخان ٹیم انڈیا کےگیند بازی کوچ کے طورپرجڑسکتے ہیں۔ ان کےعلاوہ دواورنام دوڑمیں شامل ہیں۔