Bharat Express

Indian Cricket Team

اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں ہی وکٹیں گنوانا شروع کر دیں۔ یشسوی جیسوال 8 گیندوں میں کھاتہ کھولے بغیر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

بارڈر-گواسکرٹرافی کی شروعات سے پہلے ٹیم انڈیا میں ایک بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ وٹ کے سبب ایک تیزگیند بازہندوستان لوٹ آیا ہے۔ وہیں سلیکٹروں نے ایک کھلاڑی کومتبادل کے طورپرآسٹریلیا بھیج دیا ہے۔

پرتھ سے پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا ایک دلچسپ ویڈیوسامنے آیا ہے، جس میں رشبھ پنت ہنستے ہنستے میدان پر لوٹتے ہوئے دکھائی دیئے۔

ورون چکرورتی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں لیکن ہندوستانی ٹیم ے 124/6 کے معمولی اسکور کا دفاع نہ کر سکی۔

ساہا نے اپنا آخری ٹیسٹ 2021 میں اور آخری ون ڈے 2014 میں کھیلا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل میں بھی پانچ ٹیموں کا حصہ بن کر حصہ لیا۔

اس ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا نے پہلے ہی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سوریہ کمار یادو اس دورے میں ٹیم انڈیا کے کپتان کے طور پر نظر آئیں گے۔

بنگلورو ٹیسٹ کے دوسرے دن، پنت اسٹمپنگ کرتے ہوئے اپنے گھٹنے میں زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد دھرو جورل نے پورے میچ میں کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالی۔ تاہم، پنت بلے بازی کے لیے آئے اور 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس میچ کے چوتھے دن ہندوستانی ٹیم بولنگ کرنے آئی اور روہت شرما نے پہلے ہی اوور میں جسپریت بمراہ کو گیند سونپی۔ جسپریت بمراہ زبردست فارم میں نظر آ رہے تھے۔

بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی پہلی اننگز 46 رنز پر ختم ہوگئی۔ جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے ہندوستانی ٹیم کو ٹرول کیا ہے۔

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی شروعات اتوار6 اکتوبرسے گوالیئرمیں ہوگی۔ شیوم دوبے اب ایک بھی میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ وہ حال ہی میں ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کا حصہ تھے۔