Bharat Express DD Free Dish

Indian Cricket Team

ٹیم انڈیا کے اسٹاروکٹ کیپررشبھ پنت نے جوروٹ کا ایک کمال اور شاندارکیچ لپکا ہے۔ انہیں محمد سراج نے پھنسایا اوررشبھ پنت نے ڈائیو لگا کراچھا کیچ لیا۔

شبھمن گل نے اس انگلینڈ دورے سے پہلے ایشیا کپ کے باہرایک بھی سنچری نہیں لگائی تھی۔ مگراس دورے پرکپتانی کی ذمہ داری سنبھالتے ہی شبھمن گل نے اب سنچریوں کی جھڑی لگا دی ہے۔ مگر صرف سنچری ہی نہیں، بلکہ اب وہ ریکارڈ بھی توڑ رہے ہیں۔

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریزکا دوسرا میچ ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کے اسسٹنٹ کوچ ٹین ڈیشکاٹے نے دوسرے ٹسٹ سے پہلے پلیئنگ الیون 11 پربڑا اپڈیٹ دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اس میچ میں بڑی تبدیلی کے ساتھ اترنے والی ہے۔

ہندوستانی کرکٹر اوررائل چیلنجرس بنگلوروکے تیزگیند بازیش دیال کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ یش دیال پرایک خاتون نے جسمانی استحصال کا سنگین الزام لگایا ہے۔ اب اس خاتون نے کئی سنسنی خیزانکشاف بھی کئے ہیں۔

ایشیا کپ 2025 ستمبر میں ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان چل رہی کشیدگی کی وجہ سے ابھی بھی اس ٹورنا منٹ پر تعطل کی صورتحال ہے۔ اس دوران ایک پروموریلیز ہوا ہے، جس میں پاکستان کوغائب کردیا گیا ہے، جس سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹسٹ میچ 2 جولائی سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، گوتم گمبھیرنے بتایا، "میں نے ابھی چیف سلیکٹرسے بات نہیں کی ہے۔ میں چیف سلیکٹرسے بات کروں گا کیونکہ اسکواڈ میں کچھ فٹنس سے متعلق پریشانیاں تھیں۔ اس لئے ہرشت رانا کوہم نے بیک اپ پلیئرکے طورپرٹیم میں شامل کیا تھا۔ فی الحال سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے، اس لئے انہیں ہندوستان واپس لوٹنا ہوگا۔"

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ میزبان ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ نے 5 وکٹ سے مقابلہ جیت لیا اورپانچ میچوں کی کھیلی جارہی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔

لیڈس ٹسٹ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن میں ایک ایسا حادثہ ہوا، جس نے ہرکسی کی توجہ اپنی طرف مرکوزکرلی۔ انگلینڈ کے سلامی بلے بازجیک کرالی کی ایک حرکت سے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی کافی غصے میں نظرآئے۔

کے ایل راہل نے لیڈس ٹسٹ کی دوسری اننگ میں شاندار سنچری لگائی۔ راہل کے بلے سے 202 گیندوں میں سنچری نکلی۔ ٹسٹ کیریئرمیں راہل نے 9ویں بارسنچری لگائی۔ وہیں لیڈس کے میدان پریہ ان کی پہلی ٹسٹ سنچری ہے۔

ہندوستان کے نوجوان بلے بازسائی سدرشن کے لئے ٹسٹ کیریئرکی شروعات کچھ خاص نہیں رہی۔ وہ اپنی پہلی اننگ میں بغیرکھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے اورہندوستانی کرکٹ کا ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا شکاربنے۔