Bharat Express DD Free Dish

India vs England Test Series: کوچ گوتم گمبھیرکے نام درج ہوا ’بدقسمتی‘ کا شرمناک ریکارڈ، پڑھ کرہرہندوستانی کو ہوگا افسوس

گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ٹسٹ فارمیٹ ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کافی خراب رہی ہے۔ ایسا ہم نہیں بلکہ اعدادوشمار اس بات کی گواہی دے رہے ہیں۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد گوتم گمبھیر کو ہندوستانی ٹیم کا چیف کوچ بنایا گیا تھا، تب ایسا لگ رہا تھا کہ گوتم گمبھیر تینوں ہی فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لئے شاندارکام کریں گے۔ تاہم بات ٹسٹ فارمیٹ کی کریں توگوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ٹیم انڈیا کومایوسی کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہیں لگا۔ اعدادوشماراس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ہندوستانی ٹیم کی ٹسٹ میں کارکردگی بد سے بدتررہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم 2 بارٹسٹ میں 200 رنوں سے بھی کم اسکورکوحاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی

گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں ہندوستانی ٹیم کی ٹسٹ میں کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ان کی کوچنگ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی دوٹسٹ میچوں کی سیریزجیتی۔ اس کے بعد سوکھا پڑگیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں ہندوستان کو گھریلو سرزمین پرکلین سوئپ کرنا پڑا۔ اس کے بعد آسٹریلیا میں کھیلی گئی بارڈررگواسکرٹرافی میں ہندوستان کو 3-1 سے سیریزہارنی پڑی۔ وہیں اب انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی 5 میچوں کی ٹسٹ سیریز میں ہندوستان کو کھیلے گئے تین میچوں میں دو مقابلے گنوانے پڑے ہیں۔ گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ہندوستانی ٹیم کودوبار200 سے کم اسکورحاصل کرنے کے لئے ملے تھے، لیکن ٹیم انڈیا اس میں پھسڈی ثابت ہوئی۔ حالانکہ گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ہندوستانی ٹیم نے چمپئنزٹرافی 2025 پرقبضہ کیا تھا۔

دوبارلگا گہرا زخم

نیوزی لینڈ کے خلاف سال 2024 میں کھیلے گئے ممبئی ٹسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کومقابلہ جیتنے کے لئے 147 رن بنانے تھے، لیکن ہندوستان کوہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ میں ہندوستان کومقابلہ جیتنے کے لئے لارڈس کے میدان پر193 رن بنانے تھے، لیکن ہندوستانی ٹیم 170 رنوں پرسمٹ گئی اورانگلینڈ نے 22 رنوں سے جیت درج کرلی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔