Bharat Express DD Free Dish

پہلی اننگ میں 5 وکٹ حاصل کرنے والے آکاش دیپ دوسرے ٹسٹ سے باہر، بی سی سی آئی نے کیا ری پلیسمنٹ کا اعلان

 ٹیم انڈیا کو کرائسٹ چرچ ٹسٹ میچ کے درمیان بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے اسٹارگیند باز آکاش دیپ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ پرسدھ کرشنا نے لی ہے۔

آکاش دیپ دوسرے ٹسٹ میچ سے باہرہوگئے ہیں۔ انہیں میچ کے تیسرے دن ہیلمیٹ پرگیند لگی تھی، اس کے باوجود انہوں نے بلے بازی جاری رکھی اور 29 رنوں کا اہم تعاون دیا تھا۔ اب بی سی سی آئی نے باضابطہ طورپر اعلان کرکے بتایا ہے کہ آکاش دیپ دوسرے ٹسٹ سے باہرہوگئے ہیں، ان کی جگہ متبادل کے طورپر پرسدھ کرشنا کھیلیں گے۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آکاش دیپ نویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے تھے۔ بھارتی اننگز کے 53ویں اوور میں کائل جیمیسن گیند بازی کررہے تھے۔ اسی اوور میں جیمیسن کے دو تیز باؤنسر آکاش دیپ کے ہیلمٹ پر لگے تھے۔ فزیو نے ان کا معائنہ کیا، اس کے باوجود انہوں نے بلے بازی جاری رکھی۔ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی صحت اور فٹنس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

53ویں اوورمیں پیش آیا حادثہ

یہ واقعہ ہندوستانی اننگ کے 53ویں اوورمیں پیش آیا، جب کائل جیمیسن گیند بازی کررہے تھے۔ اوورکی پہلی گیند شارٹ لینتھ تھی، جس پر آکاش دیپ نے پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن ان کا بلا دیرسے آگے آیا۔ گیند بلے کا کنارہ لیتی ہوئی ان کے ہیلمٹ کی گرل سے جا ٹکرائی۔ اسی اوور میں جیمیسن نے آکاش دیپ کو ایک بارپھرمشکل میں ڈال دیا۔ اوورکی پانچویں گیند بھی ان کے ہیلمٹ پر زورسے لگی۔ اس بار گیند کا اثر پہلے سے زیادہ تھا۔ اس کے بعد فزیو میدان میں آئے اورآکاش دیپ کا معائنہ کیا۔ جانچ کے بعد بھی ہندوستانی کھلاڑی نے بلے بازی جاری رکھی۔

پہلی اننگ میں حاصل کیے تھے 5 وکٹ

آکاش دیپ کا دوسرے ٹیسٹ سے باہرہونا ہندوستانی ٹیم کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ وہ پہلی اننگ میں بھارت کے سب سے کامیاب گیند بازرہے تھے۔ انہوں نے 31.3 اوورمیں 99 رن دے کر5 وکٹ حاصل کیے تھے۔ آکاش دیپ نے ٹام لیتھم، راچن رویندر، نیتھن اسمتھ، کائل جیمیسن اورمیٹ ہنری کوآؤٹ کیا تھا۔ وہیں پرسدھ کرشنا کی بات کریں تو انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی تھی، جبکہ اپنی لائن اور لینتھ کی بدولت وہ پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے مؤثرگیند بازوں میں شامل رہے تھے۔ پرسدھ کرشنا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طورپر3 وکٹ حاصل کیے تھے۔ اب دوسرے ٹیسٹ میں آکاش دیپ کی جگہ وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read