وارانسی: ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو نئی نسل کے تخلیقی اظہار سے جوڑنے کی سمت میں اڈانی گروپ کی پہل بنارس بینالے میں خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ بینالے کے بانی سرپرست اڈانی گروپ کے تعاون سے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے تقریباً 500 طلبہ نے 800 فن پاروں کے ذریعے کاشی کے ماضی، حال اور مستقبل کو اپنے تخیل اور فنکارانہ نقطۂ نظر سے پیش کیا ہے۔
’بنارس: ایک تصور – والیوم I، 2026‘ یادگاری مجموعے کی رونمائی
اس پہل کی ایک اہم کامیابی ’بنارس: ایک تصور – والیوم I، 2026‘ نامی یادگاری فن پاروں کے مجموعے کی رونمائی رہی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس کا اجرا کیا۔ اس مجموعے میں طلبہ کے فن پاروں اور کاشی کے تئیں ان کے انفرادی تخلیقی نقطۂ نظر کو جگہ دی گئی ہے۔ یہ اشاعت بینالے کے اختتام کے بعد بھی نوجوان فنکاروں کی صلاحیتوں اور ان کے خیالات کو محفوظ رکھنے کا ذریعہ بنے گی۔
نمرتا اڈانی کے تصور پر نوجوان فنکاروں کو ملا اظہار کا موقع
طلبہ کے فنون پر مبنی اس پہل کا تصور اڈانی گروپ کی نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور بنارس بینالے کی آپریشن کمیٹی کی رکن محترمہ نمرتا اڈانی نے پیش کیا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان فنکاروں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں وہ کاشی کے مالا مال ثقافتی ورثے سے جڑتے ہوئے اپنے تخیل اور منفرد خیالات کا اظہار کر سکیں۔
محترمہ نمرتا اڈانی نے کہا، ’’ہمارے ورثے کو صرف ماضی کی طرف دیکھ کر محفوظ نہیں رکھا جا سکتا۔ وہ اسی وقت زندہ رہتا ہے، جب ہر نسل اس سے جڑتی ہے، اس کی اپنی تشریح کرتی ہے اور اسے آگے بڑھانے کا نیا راستہ تلاش کرتی ہے۔ اس پہل کا مقصد نوجوان فنکاروں کو کاشی کے تئیں اپنا نقطۂ نظر پیش کرنے اور اس کے ثقافتی مستقبل کی کہانی کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔‘‘
بی ایچ یو کے وائس چانسلر کی رہنمائی میں ہوا پہل کا انعقاد
’ٹائم وون اِن لائٹ: پاسٹ، پریزنٹ اینڈ فیوچر آف بنارس‘ کے موضوع پر مبنی اس پہل کا انعقاد بی ایچ یو کے وائس چانسلر پروفیسر اجیت کمار چترویدی کی رہنمائی میں کیا گیا۔ اس کی تخلیقی ہدایت کاری، فنکارانہ رہنمائی اور کیوریشن کی ذمہ داری جناب ستیہ جیت ڈے نے نبھائی۔ بی ایچ یو کی فیکلٹی آف ویژول آرٹس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آشیش گپتا اور جناب ڈے کی فعال شرکت سے فن پاروں کا جائزہ لیا گیا، ان کا انتخاب کیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔
نمو گھاٹ پر 300 اور بی ایچ یو میں 100 فن پاروں کی نمائش
طلبہ کے منتخب کردہ تقریباً 300 فن پاروں کو نمو گھاٹ پر تیار کردہ بانس پر مبنی ایک دلکش فنکارانہ ڈھانچے میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش کا انعقاد این ڈی ٹی وی کریئٹرز پلیٹ فارم کے ساتھ کیا گیا ہے، جہاں ڈیجیٹل کریئٹرز اور کہانی کار بھی اپنے تخلیقی اظہار کے ذریعے ناظرین سے جڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 100 فن پارے بی ایچ یو کے سووتنترتا بھون میں منعقدہ اسٹوڈنٹ اینڈ فیکلٹی بینالے کا حصہ ہیں۔
30 طلبہ کو کیا جائے گا اعزاز سے نوازنے کا اہتمام
اس پہل کے تحت نمایاں تخلیقی خدمات انجام دینے والے تقریباً 30 طلبہ کو اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ہر فن پارے کا کاپی رائٹ اس کے اصل طالب علم فنکار کے پاس ہی رہے گا۔
27 نومبر سے 31 دسمبر تک جاری رہے گا پہلا بنارس بینالے
واضح رہے کہ انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی آئی آئی) کے زیر اہتمام پہلا بنارس بینالے 27 نومبر سے 31 دسمبر 2026 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ ’کاشی/لائٹ: سٹی ایز سینسوریم‘ کے موضوع پر مبنی اس پروگرام میں وزارتِ ثقافت، وزارتِ سیاحت اور اتر پردیش حکومت شراکت دار ہیں۔ اس میں بصری فنون، دستکاری، روایتی ثقافتی اصناف اور عصری تخلیقی اظہار کو مختلف نمائشوں اور عوامی پروگراموں کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے۔ اڈانی گروپ کی یہ پہل محض ایک آرٹ نمائش تک محدود نہیں ہے، بلکہ ہندوستانی ثقافتی ورثے اور نوجوان نسل کے درمیان تخلیقی مکالمہ قائم کرنے کی ایک بامعنی کوشش ہے۔ یہ نئی نسل کو کاشی جیسے قدیم ثقافتی شہر کو دیکھنے، سمجھنے اور نئے نقطۂ نظر سے اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس طرح بنارس بینالے کی یہ نمائشیں اور یادگاری فن پاروں کا مجموعہ اس بات کا دستاویز بنیں گے کہ نئی نسل اپنے تہذیبی ورثے سے کس طرح جڑ رہی ہے اور اپنے تخیل کے ذریعے اسے مستقبل کے لیے نئے معنی دے رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


