Bharat Express DD Free Dish

Rishabh Pant Injury Update: رشبھ پنت لارڈس ٹسٹ سے اتنے دن کے لئے باہر، ٹیم انڈیا کولگا بڑا جھٹکا

ٹیم انڈیا کے ٹسٹ کے نائب کپتان رشبھ پنت پہلے دن کیپنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بڑی بات یہ ہے کہ رشبھ پنت اب تک ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اوروہ دسرے دن وکٹ کیپنگ کرنے نہیں اترے۔

ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ لارڈس ٹسٹ کے درمیان رشبھ پنت کو چوٹ لگ گئی ہے۔

Rishabh Pant Injury: ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپراورٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان رشبھ پنت کی چوٹ اب تک ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ان پربڑا اپڈیٹ دیا ہے، جوہندوستانی فینس اورٹیم انڈیا کے لئے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔ بی سی سی آئی نے جانکاری دی کہ رشبھ پنت لارڈس ٹسٹ کے دوسرے دن بھی میدان پرنہیں اتریں گے۔ دراصل، رشبھ پنت کی انگلی میں چوٹ لگی ہے اورڈاکٹرکی جانچ کے بعد انہیں ایک دن کے آرام کا مشورہ دیا۔ مطلب رشبھ پنت کی جگہ جریل ہی بلے بازی کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔

رشبھ پنت ایک دن کے لئے لارڈس ٹسٹ سے باہر

رشبھ پنت دوسرے دن جب لارڈس کے میدان پراترے توانہوں نے بیچ کوپکڑکرشاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن انہیں درد محسوس ہوا۔ یہ دیکھ کرسوال کھڑا ہورہا ہے کہ کیا رشبھ پنت بلے بازی کرپائیں گے؟ آپ کوبتا دیں کہ اس وقت شاندارفارم میں چل رہے ہیں اور پہلے ٹسٹ میں انہوں نے دونوں اننگوں میں سنچری لگائی تھی۔ جبکہ دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگ میں ان کے بلے سے نصف سنچری لگائی تھی۔ اب اگررشبھ پنت بلے بازی نہیں کرپاتے ہیں تو یہ ٹیم انڈیا کے لئے بہت بڑا جھٹکا ہوگا۔ بڑی بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کورشبھ پنت کا رپلیسمنٹ کھلاڑی بھی نہیں ملے گا۔

رشبھ پنت کوکیسے لگی چوٹ؟

رشبھ پنت کو جسپریت بمراہ کی گیند پر ہی چوٹ لگی تھی۔ بمراہ کی ایک لیگ سائیڈ کے باہرجاتی ہوئی گیند کوروکنے کی کوشش میں گیند رشبھ پنت کی انگلی میں لگ گئی۔ بڑی بات یہ ہے کہ گیند رشبھ پنت کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں لگی ہے، جوان کا ڈومیننٹ ہینڈ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رشبھ پنت فٹ ہوپاتے ہیں یا نہیں کیونکہ اگرایسا نہیں ہوا توٹیم انڈیا کو10 ہی کھلاڑیوں کے ساتھ بلے بازی کرنی پڑے گی۔ ویسے اچھی بات یہ ہے کہ رشبھ پنت کی انگلی میں فریکچرنہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read