Bharat Express DD Free Dish

Indian Cricket Team

ایشیا کپ 2025 ٹورنا منٹ سے متعلق بڑی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس ٹورنا منٹ کی شروعات 8 ستمبرسے ہوگی اور اس کا فائنل میچ 28 ستمبرکوکھیلا جائے گا۔ اس ٹورنا منٹ کے مقام اور ٹیموں کے بارے میں بھی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

رشبھ پنت کے پیرکی انگلی میں فریکچرکی تصدیق ہوئی ہے۔ انہیں اس سے ٹھیک ہونے میں 2 ماہ کا وقت لگے گا، یعنی وہ انگلینڈ کے خلاف چل رہی ٹسٹ سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔

محمد شمی نے کچھ ماہ پہلے ہی ٹیم انڈیا کوچمپئنز ٹرافی 2025 کا خطاب جتانے میں اہم کردارادا کیا تھا۔ مگراس کے بعد خراب فارم اورفٹنس کی وجہ سے وہ انگلینڈ دورے کے لئے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

شبھمن گل انگلینڈ دورے سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے کپتان منتخب کئے گئے تھے۔ ان کی کپتانی پرہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رائے رکھی ہے۔ ساتھ ہی اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ٹسٹ فارمیٹ ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کافی خراب رہی ہے۔ ایسا ہم نہیں بلکہ اعدادوشمار اس بات کی گواہی دے رہے ہیں۔

کے ایل راہل نے انگلینڈ کے اپنے گزشتہ دونوں دوروں میں ایک ایک سنچری لگائی تھی، لیکن اس بار ہندوستانی سلامی بلے بازنے ایک ہی سیریزمیں 2 سنچری لگائی تھی ۔ یہ اس سے پہلے راہل نے لیڈس ٹسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھی سنچری لگائی تھی۔

ٹیم انڈیا کے ٹسٹ کے نائب کپتان رشبھ پنت پہلے دن کیپنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بڑی بات یہ ہے کہ رشبھ پنت اب تک ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اوروہ دسرے دن وکٹ کیپنگ کرنے نہیں اترے۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹسٹ لارڈس میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹسٹ میچ کے لئے کیسی پچ استعمال ہوگی، یہ بڑا سوال ہے۔ ٹسٹ میچ شروع ہونے سے پہلے اچانک انگلینڈ کی ٹیم نے ایک حیران کرنے والا فیصلہ لیا ہے۔

ایجبسٹن میں شبھمن گل نے تاریخی اننگ کھیلی، جس کے بعد آکاش دیپ اورمحمد سراج نے شاندارگیند بازی کی۔ جانئے ٹیم انڈیا کی جیت کی 5 بڑی وجوہات کیا ہیں؟

ایجبسٹن میں جب جیمی اسمتھ اورہیری بروک ٹیم انڈیا پربھاری پڑ رہے تھے، تب یہی سوال اٹھ رہا تھا کہ کیسے انہیں روکا جائے گا۔ مگرپھردوسری نئی گیند لی گئی اوریہاں سے آکاش دیپ اورمحمد سراج نے مل کرانگلینڈ کوآل آؤٹ کردیا۔