Bharat Express DD Free Dish

Indian Cricket Team

لیڈس ٹسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پریکٹس میچ میں 259 رن بنانے والا یہ کھلاڑی پسلیوں میں گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے۔

لارڈز میں کھیلے جا رہے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے تیسرے دن کھیل کے دوران آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی سیاہ پٹیاں باندھے نظر آئے۔

یہ دورہ اس لحاظ سے نہایت اہم ہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک نئے سفر کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور شبھمن گل کی قیادت پر سب کی نظر رہے گی۔

بی سی سی آئی نے انگلینڈ دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ دورہ جون 2025 میں شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹیم انڈیا میں ان 18 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔

روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کے بعد ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کو نئے کپتان کی تلاش ہے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ شبھمن گل اورگوتم گمبھیر نے حال ہی میں ملاقات کی تھی۔

محمد شمی نے اپنے ریٹائر منٹ سے متعلق چھپنے والی نیوزکا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا، ”بہت اچھا، شاباش مہاراج! اپنی نوکری کے دن بھی گِن لو کتنے بچے ہوئے ہیں۔ بعد میں ہمارا دیکھ لیں۔ آپ جیسے لوگوں نے ہی ہمارا بیڑا غرق کررکھا ہے۔ مستقبل سے متعلق کبھی تواچھا بول لیا کریں۔ آج کی سب سے خراب اسٹوری! ساری!۔“

ٹیم انڈیا کے اسٹارکھلاڑی وراٹ کوہلی نے اچانک ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کرسبھی کو حیران کردیا ہے۔ وہیں، اب وراٹ کوہلی کو لے کردہلی رنجی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرن دیپ سنگھ نے حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے، جس کے بعد دنیائے کرکٹ میں بھونچال آگیا ہے۔

بی سی سی آئی نے 25-2024 سیزن کے لئے ٹیم انڈیا کے سینٹرل کانٹریٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس بار بی سی سی آئی نے 9 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ کی فہرست سے باہررکھا ہے، جوگزشتہ سینٹرل کانٹریکٹ کا حصہ تھے۔

ٹیم انڈیا کو اگست کے مہینے میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے اورٹی-20 سیریز کھیلی جائے گی۔ اس دورے کے لئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کی شروعات 17 اگست سے ہوگی۔

ٹیم انڈیا کو جون میں انگلینڈ کے دورے پر جانا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹسٹ میچوں کی سیریزکھیلی جائے گی۔ اس دورے پرروہت شرما ٹیم کے کپتان بنے رہیں گے یا نہیں، اس سے متعلق ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔