Bharat Express DD Free Dish

ایک، دو نہیں، کئی لڑکیوں سے تعلقات…. ہندوستانی کھلاڑی پر جسمانی استحصال کا سنگین الزام، اب ہوا بڑا انکشاف

ہندوستانی کرکٹر اوررائل چیلنجرس بنگلوروکے تیزگیند بازیش دیال کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ یش دیال پرایک خاتون نے جسمانی استحصال کا سنگین الزام لگایا ہے۔ اب اس خاتون نے کئی سنسنی خیزانکشاف بھی کئے ہیں۔

رائل چیلنجرس بنگلورو کے کھلاڑی یش دیال پر ایک خاتون نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔

ہندوستانی کرکٹر اور رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے تیز گیند بازیش دیال پرایک خاتون نے سنگین الزام لگائے ہیں۔ غازی آباد کی رہنے والی اس خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ یش دیال نے شادی کا وعدہ کرکے ان کا ذہنی اورجسمانی استحصال کیا۔ یہ معاملہ اب اترپردیش کے وزیراعلیٰ دفترتک پہنچ گیا ہے، جہاں خاتون نے اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے یش دیال کے ساتھ تعلقات میں تھی۔ اب اس متاثرہ نے کئی حیران کن انکشاف کئے ہیں۔

یش دیال پرمتاثرہ کا سنگین الزام

 یش دیال حال ہی میں آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی تاریخی جیت کا حصہ رہے تھے، جہاں انہوں نے 15 میچوں میں 13 وکٹ حاصل کئے۔ اترپردیش کے لئے گھریلو کرکٹ کھیلنے والے اس کھلاڑی کوابھی تک ہندوستانی قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ تاہم جسمانی استحصال کے الزام کے بعد وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔ دینک بھاسکرکی ایک رپورٹ کے مطابق، متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ یش دیال اپنے رشتے کے دوران کئی خواتین کے ساتھ تعلقات میں تھے۔

متاثرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یش دیال کو سال 2020 سے جانتی ہے۔ یش دیال نے انہیں اپنی فیملی سے کئی بارملوایا ہے اوروہ ان کے گھر میں بھی رہی ہیں۔ تاہم یش دیال نے گزشتہ ڈھائی سال میں کئی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات بنائے ہیں۔ متاثرہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تین لڑکیان ان کے رابطے میں ہیں، جن کے ساتھ یش دیال کے تعلقات تھے۔ رپورٹس کے مطابق، یش دیال نے ان لڑکیوں کوبھی دھوکہ دیا ہے۔ حالانکہ یش دیال اوران کی فیملی کی طرف سے ان دعووں پرابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ یہ معاملہ اب دنیائے کھیل میں ہلچل مچا رہا ہے اورفینس کے درمیان بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پرمرکوزہیں کہ پولیس کی جانچ میں کیا حقائق سامنے آتے ہیں اور اس معاملے کا یش دیال کے کیریئرپر کیا اثرپڑتا ہے۔

آئی پی ایل 2022 میں ساتھ آئی تھی نظر

یش دیال اوراس متاثرہ کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہا ہے۔ یہ تصویرآئی پی ایل 2022 کے دوران کی ہے۔ سال 2022 میں جب یش دیال گجرات ٹائٹنس کا حصہ تھے اورٹیم چمپئن بنی تھی، تواس فائنل کے بعد بھی یش دیال کے ساتھ اس متاثرہ خاتون نے اپنی تصویرانسٹا گرام پرپوسٹ کی تھی۔ اس کے علاوہ اس متاثرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں فروری 2025 میں آرسی بی کے ایک کھلاڑی کی شادی میں شامل ہوئے تھے، جہاں انہوں نے منگنی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read