Bharat Express DD Free Dish

England vs India 2nd Test: محمد سراج نے کیا سب سے بڑا شکار، جوروٹ کا مشکل کیچ لے کرچھا گئے رشبھ پنت

ٹیم انڈیا کے اسٹاروکٹ کیپررشبھ پنت نے جوروٹ کا ایک کمال اور شاندارکیچ لپکا ہے۔ انہیں محمد سراج نے پھنسایا اوررشبھ پنت نے ڈائیو لگا کراچھا کیچ لیا۔

انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کی گیند پر رشبھ پنت نے جو روٹ کا شاندار کیچ لپکا۔

Rishabh Pant superb Catch in England vs India 2nd Test: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن میں چل رہے دوسرے ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نے پہلے تین دن کمال کا کھیل دکھایا۔ جب باری تیسرے دن کی آئی تو گیند بازوں نے شاندار آغاز کرایا۔ محمد سراج نے تیسرے دن کی شروعات میں ہی جو روٹ اوربین اسٹوکس کومسلسل دوگیندوں پرآؤٹ کرکے انگلینڈ کو پوری طرح بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔ یہ اننگ کا 22واں اوور تھا، جس کی تیسری گیند پرانہوں نے جو روٹ کو پھنسایا اورپھراگلی ہی گیند پر کپتان اسٹوکس کو بھی آؤٹ کردیا۔ دونوں کیچ وکٹ کے پیچھے رشبھ پنت نے لیا۔ ان میں سے روٹ کا کیچ بے حد مشکل تھا، جورشبھ پنت نے ڈائیولگاکرپکڑا اور چھا گئے۔

محمد سراج نے دیئے بیک ٹوبیک جھٹکے

دراصل، تیسرے دن کپتان شبھمن گل نے پہلے سیشن میں آکاش دیپ اور محمد سراج سے گیند بازی کا آغاز کرایا۔ پہلا اوور آکاش دیپ نے کیا۔ دوسرا اوور محمد سراج لے کرآئے۔ یہ ان کا تیسرے دن کے اسپیل کا پہلا ہی اوور تھا اور اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پرانہوں نے جو روٹ کو پھنسا لیا۔

رشبھ پنت نے پکڑا شاندار کیچ

محمد سراج نے 22ویں اوورکی تیسری گیند لیگ سائیڈ میں ڈالی تھی، جو روٹ کے بلے کا کنارہ لے کر چوکے لئے جا رہی تھی، لیکن بیچ میں رشبھ پنت آگئے۔ انہوں نے بائیں طرف ڈائیولگاتے ہوئے ہوا میں ہی کیچ لپک لیا۔ یہ بے حد مشکل کیچ تھا، لیکن رشبھ پنت نے اسے آسان بنا لیا۔ جیسے ہی جو روٹ نے پیچھے مڑکردیکھ تو وہ مایوس ہوئے۔ وہ دھیرے دھیرے میدان سے باہرگئے۔ ان کا ردعمل بتا رہا تھا کہ وہ کتنے مایوس تھے۔ یہ ہندوستانی ٹیم کے لئے بڑا وکٹ تھا، کیونکہ جو روٹ انگلینڈ ٹیم کے سب سے بھروسے مند کھلاڑی ہیں۔ اب ان کے آؤٹ ہونے سے ٹیم انڈیا جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔

بین اسٹوکس کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ

ایجبسٹن ٹسٹ میں انگلینڈ پوری طرح بیک فٹ پر ہے۔ پہلے دو دن ہندوستانی ٹیم نے بلے سے جلوہ دکھایا تھا۔ پھر تیسرے دن کی شروعات میں ہی بیک ٹو بیک 2 وکٹ حاصل کئے۔ 77 رن، تین وکٹ کے اسکور پر تیسرے دن کھیلنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے 84 رنوں پر 5 وکٹ گنوا دیئے۔ جو روٹ 46 گیندوں پر 22 رن جبکہ بین اسٹوکس بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

شبھمن گل کی ڈبل سنچری، انگلینڈ پر فالوآن کا خطرہ

اگرمقابلے کی بات کریں تو ہندوستان نے پہلی اننگ میں 587 رن بنائے ہیں۔ کپتان شبھمن گل نے 269 رنوں کی تاریخی اننگ کھیلی۔ یشسوی جیسوال نے 87 جبکہ رویندر جڈیجہ نے 89 رن بنائے۔ اب ہندوستان پہلی اننگ میں بلے بازی کررہی ہے۔ اس نے دوسرے دن کا کھیل ہونے تک انگلینڈ کے 77 رنوں پر 3 وکٹ حاصل کئے تھے۔ تیسرے دن کے آغاز میں دو وکٹ اور لے لئے ہیں۔ فی الحال تیسرے دن کا پہلا سیشن چل رہا ہے۔ انگلینڈ پر فالوآن کھیلنے کا خطرہ ہے۔ 25 اووروں میں ان سے 5 وکٹ گنواکر 100 رن بنالئے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم ابھی وہ 486 رن پیچھے ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔