Bharat Express DD Free Dish

Joe Root

جو روٹ ایشیائی ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے انگلش کپتان بن گئے ہیں۔ روٹ کی قیادت میں انگلینڈ نے ایشیائی ٹیموں کے خلاف یہ 15ویں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس معاملے میں انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف 19 اگست سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کے شروعاتی 2 مقابلوں کے لئے انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹسٹ لیڈس کے ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹسٹ لندن کے تاریخی لارڈس میدان پر ہوگا۔ تیسرا اور آخری ٹسٹ برمنگھم ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اس میچ میں اپنے اہم تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے بغیر میدان میں اترا۔ ان کی غیر موجودگی میں بھارتی گیند باز انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے، کوئی بھی بھارتی گیند باز 6 رنز فی اوور سے کم کی اکانومی برقرار نہیں رکھ سکا۔ تیز گیند باز گرنور برار کے لیے یہ میچ انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 97 رنز دے دیے۔ اس کے ساتھ ہی برار لارڈز میں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے گیند باز بن گئے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری تازہ ون ڈے رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان شبھمن گل دنیا کے نمبر ون ون ڈے بلے باز بننے کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد وہ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں اور اب سرفہرست بلے باز ڈیرل مچل سے صرف 12 ریٹنگ پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ شبھمن گل نے 15 بلے بازوں کو پیچھے چھوڑا، جو روٹ دنیا کے نمبر-1 بلے باز نہیں رہے۔ ان کی جگہ اب ہیری بروک نے لے لیا ہے۔ آئیے آپ کوآئی سی سی ٹسٹ رینکنگ کی خاص باتیں بتاتے ہیں۔

ٹیم انڈیا کے اسٹاروکٹ کیپررشبھ پنت نے جوروٹ کا ایک کمال اور شاندارکیچ لپکا ہے۔ انہیں محمد سراج نے پھنسایا اوررشبھ پنت نے ڈائیو لگا کراچھا کیچ لیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو انگلینڈ 45.59 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 16.67 فیصد پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔

انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ پارٹنرشپ دینے کے ساتھ  ساتھ روٹ اور بروک پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ شراکت کرنے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کونراڈ ہنٹے اور گیری سوبرز کا 66 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جوڑی نے 1958 میں کنگسٹن میں 446 رنز جوڑے تھے۔

ایڈم گلکرسٹ نے کلب پریری فائر پوڈ کاسٹ پر کہا ، "پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں وراٹ کوہلی  نے اب تک کی سب سے بہترین سنچریوں میں سے ایک اسکور کی، وہ شاید الگ تھا۔

سنچری کی بدولت ایٹکنسن بلے بازوں کی رینکنگ میں 80 درجے کی چھلانگ لگا کر 96 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ گیند بازوں کی فہرست میں وہ 14 درجے چڑھ کر 28 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ وہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی 48 درجے چڑھ کر 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جس میں رویندرا جڈیجہ سرفہرست ہیں۔