Bharat Express DD Free Dish

لیڈس ٹسٹ جیتنے کے لئے بے ایمانی پر اترآیا انگلینڈ؟ انگریزوں کی اس حرکت پر برہم ہوگئی ٹیم انڈیا

لیڈس ٹسٹ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن میں ایک ایسا حادثہ ہوا، جس نے ہرکسی کی توجہ اپنی طرف مرکوزکرلی۔ انگلینڈ کے سلامی بلے بازجیک کرالی کی ایک حرکت سے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی کافی غصے میں نظرآئے۔

لیڈس ٹسٹ کے پانچویں دن کا پہلا سیشن انگلینڈ کے بلے بازوں کے نام رہا۔ لنچ تک انگلینڈ نے بغیرکوئی وکٹ گنوائے 117 رن بنائے، جس نے ہندوستانی گیند بازوں کے لئے چیلنج کھڑا کردیا۔ تاہم لنچ سے ٹھیک پہلے پھینکے گئے آخری اوورمیں محمد سراج اور انگلینڈ کے بلے بازجیک کرالی کے درمیان ہوئے ایک حادثہ نے میدان پر گرما گرمی کا ماحول پیدا کردیا۔ یہ حادثہ نہ صرف کھیل کی پالیسی کا حصہ تھی، بلکہ اس نے دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی کو بھی اجاگرکیا۔

جیک کرالی نے کی ایسی حرکت

پانچویں دن کے پہلے سیشن میں انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیکی کرالی اور بین ڈکیٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا جیسے تیز گیند باز اس سیشن میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ انگلینڈ کے بلے بازوں نے نہ صرف ہندوستانی گیند بازی اٹیک کا ڈٹ کرسامنا کیا، بلکہ رن رفتار کو بھی بنائے رکھا۔ تاہم اس یکطرفہ سیشن میں آخری اوورمیں ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔

دراصل، لنچ سے ٹھیک پہلے کا آخری اوورمحمد سراج لے کرآئے تھے۔ ہندوستانی ٹیم کی حکمت عملی تھی کہ لنچ کے وقت سے پہلے ایک اوراوورکی گیند بازی کی جائے تاکہ انگلینڈ کے بلے بازوں پردباؤبنایا جاسکے۔ محمد سراج نے اس اوورکوجلدی پورا کرنے کی کوشش کی اوراپنی آخری گیند پھینکنے کے لئے تیزی سے رن اپ پردوڑپڑے اورآخری گیند پھینکنے کے لئے آگے بڑھے۔ تبھی بلے بازی کررہے جیک کرالی جان بوجھ کرکریزسے ہٹ گئے۔ دراصل، انہوں نے ایسا وقت پورا کرنے کے لئے کیا تاکہ ہندوستان ایک اوراوورنہ پھینک سکے۔ وہ ایسا کرنے میں کامیاب بھی رہے اورٹیم انڈیا کوایک اوراوورنہیں ملا۔

ٹیم انڈیا کے کھلاڑی بھڑک گئے

اس حادثہ نے ہندوستانی خیمے میں ناراضگی پیدا کردی۔ محمد سراج، جواپنی جارحیت اورجنون کے لئے جانے جاتے ہیں، اس حرکت سے کافی ناخوش نظرآئے۔ ہندوستانی کپتان شبھمن گل اورباقی کھلاڑیوں نے بھی کرالی کے اس اقدام پرناراضگی کا اظہارکیا۔ میدان میں چند لمحوں کے لیے کشیدگی کا ماحول رہا، جس نے اسے مزید موضوع بحث بنا دیا۔ تاہم یہ کسی اصول کے خلاف نہیں تھی۔ کئی بارکھلاڑی حکمت عملی کے ایک حصے کے طورپرایسا کرتے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پرہندوستانی شائقین اس واقعہ کی تنقید کررہے ہیں اورانگلینڈ کے بلے بازپربے ایمانی کا الزام لگا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔