Bharat Express

Indian Cricket Team

شاہ نے کہا، 'میں نے راجکوٹ میں کہا تھا کہ جون 2024 میں ہم  کپ جیتیں گے اور ہندوستانی پرچم بھی لہرائیں گے اور ہمارے کپتان نے پرچم لہرایا۔ اس فتح میں آخری پانچ اوورز کا بڑا حصہ تھا۔

وزیر اعظم  مودی نے کہا، "عام طور پر میں دیر رات تک دفتر میں کام کرتا ہوں۔ اس دن بھی کام کر رہا تھا۔ اس بار ایک طرف ٹی وی چل رہا تھا اور دوسری طرف ایک فائل چل رہی تھی۔ فائلوں پر توجہ نہیں دے رہا تھا۔

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی چھڑک کر ان کا استقبال کیا گیا۔ ہندوستانی ٹیم کے استقبال کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کے باہر جمع تھی۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب جیت کر لوٹی ٹیم انڈیا کا ممبئی میں والہانہ استقبال ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے فینس کا عوامی سیلاب سڑکوں پراترآیا۔ ٹیم انڈیا کا وکٹری مارچ جاری ہے۔ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کھلی بس میں سوار کروانکھیڑے اسٹیڈیم تک پہنچے۔

روہت شرما کی قیادت والی ٹیم نے ہفتہ کے روز کنسنگٹن اوول میں سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔ لیکن سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے ان کی وطن واپسی میں تاخیر ہوئی۔

مقامی انتظامیہ اور کرکٹ حکام کی جانب سے حتمی پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ٹیم نریمان پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک ایک کھلی بس میں روڈ شو کرے گی، جہاں بی سی سی آئی کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد سے ٹیم انڈیا بارباڈوس میں پھنسی ہوئی ہے۔ بارباڈوس میں چکرواتی طوفان آیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے وہاں بجلی پانی کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ بھی بند ہوگیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو نکالنے کے لئے نیا منصوبہ تیارکیا ہے۔

ٹی 20 سیریز کے بعد ہندوستانی ٹیم سری لنکا میں ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ہندوستانی ٹیم کو ویڈیو پیغام جاری کرکے مبارکباد دی ہے۔

ہندوستانی ٹیم میں چیف کوچ سے متعلق بحث تیزہے۔ اب سامنے آئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوتم گمبھیرسے پہلے وی وی ایس لکشمن ٹیم انڈیا کے چیف کوچ بن سکتے ہیں۔