Bharat Express

Head Coach Gautam Gambhir Salary: گوتم گمبھیر کو 12.5 کروڑ کی تنخواہ،21 ہزار بھتہ اور اعلی درجے کی سہولیات،کیا ہیڈکوچ پر ہوسکتی ہے پیسوں کی برسات؟ جانئے

بی سی سی آئی نے واضح کردیا تھا کہ نئے کوچ کی تنخواہ ان کے تجربے کی بنیاد پر ہوگی۔ گمبھیر کے دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اس کا بھی ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ لیکن رپورٹ کے مطابق گمبھیر 2027 ون ڈے ورلڈ کپ تک ٹیم انڈیا کے کوچ رہ سکتے ہیں۔

گوتم گمبھیر، جو 2007 کے ٹی 20ورلڈ کپ اور 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن تھے، کو بی سی سی آئی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا میں راہل ڈریوڈ کی جگہ لیں گے۔ منگل کو بی سی سی آئی نے گوتم گمبھیر کو ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیاتھا۔جب سے گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے ہیں، ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ان کی تنخواہ کتنی ہوگی۔ اس کے علاوہ شائقین یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ گمبھیر کب تک ٹیم انڈیا کے کوچ رہیں گے۔ آپ کو بتادیں کہ گمبھیر نے حال ہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل جیتایا تھا۔ جب سے کے کے آر چیمپیئن بنی ہے، گمبھیر کو ہندوستانی ٹیم کا کوچ بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

تنخواہ کے معاہدے پر ابھی دستخط نہیں ہوئے

آپ کی معلومات کے لیے بتادیں کہ گوتم گمبھیر نے ابھی تک تنخواہ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب تک ٹیم انڈیا کے کوچ رہیں گے۔ تاہم راہل ڈریوڈ کے بعد جب نئے کوچ کی تلاش شروع کی گئی تو بی سی سی آئی نے واضح کردیا تھا کہ نئے کوچ کی تنخواہ ان کے تجربے کی بنیاد پر ہوگی۔ گمبھیر کے دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اس کا بھی ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ لیکن رپورٹ کے مطابق گمبھیر 2027 ون ڈے ورلڈ کپ تک ٹیم انڈیا کے کوچ رہ سکتے ہیں۔

گمبھیر کو 12.5 کروڑ روپے مل سکتے ہیں

اگرچہ گمبھیر نے ابھی تک تنخواہ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں، لیکن ان کی تنخواہ کے حوالے سے کئی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر کو سالانہ 12.5 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گمبھیر کو 21,000 روپے یومیہ الاؤنس، ٹیم کے ساتھ بزنس کلاس سفر اور غیر ملکی دوروں پر اعلیٰ درجے کی سہولیات میں رہائش ملے گی۔

بھارت ایکسپریس۔