Bharat Express

Indian Army

Cheetah Helicopter Crash: ہندوستانی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے منڈلا پہاڑی علاقے کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ حادثہ کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور کوپائلٹ سوار تھے۔

گلوان وادی میں تصادم کے بعد ہندوستانی حکومت نے کئی چائنیز موبائل ایپس پر پابندی لگا دی تھی، لیکن خطرہ صرف ایپس تک محدود نہیں ہے۔ کئی ماہرین نے ان موبائل فون سے متعلق خطرات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

وادی گلوان میں فوج کی سرگرمیوں کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔ جس میں بھارتی فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے قریب علاقوں کا سروے کیا۔

پولیس نے کہا کہ دہشت گرد کی لاش ابھی تک برآمد نہیں کی جاسکی ہے اور فی الحال پدگام پورہ علاقے میں تصادی جاری ہے۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تصادم شروع ہوا۔

آپریشنل سطح کی یہ مشق دو سالہ طور پر منعقد کی جاتی ہے اور اس میں نہ صرف ہندوستانی بحریہ کی تمام اکائیوں کی شرکت ہوتی ہے بلکہ ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے اثاثے بھی شامل ہوتے ہیں۔

Amit Shah Jammu-Kashmir: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ راجوری حادثہ کی جانچ این آئی اے کر رہی ہے۔ ہم جموں وکشمیر کے تحفظ کے لئے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجوری کے متاثرین سے میری بات چیت ہوئی ہے۔

Three Soldiers killed: معمول کے مطابق آپریشن ٹاسک کے دوران ایک جے سی او اور دو او آر کی ایک ٹیم گہری کھائی میں پھسل گئی۔ یہ ٹریک برف سے ڈھک گئی تھی۔

Case on Shehla Rashid: نیوز ایجنسی اے این آئی نے فوج کے حوالے سے بتایا تھا کہ ہندوستانی فوج نے شہلا راشد شورا کے ذریعہ عائد کئے گئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے خارج کردیا تھا۔ فوج نے کہا تھا کہ اس طرح کی غیر تصدیق شدہ اور فرضی خبریں سماج دشمن عناصر اورتنظیموں کے ذریعہ لوگوں کو اکسانے کے لئے پھیلائی جاتی ہیں۔

وہیں اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ پلوامہ کے راج پورہ علاقے سے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہتھیار چھیننے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

گھر والوں کو جیسے ہی اس کا علم ہوا گھر میں کہرام مچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دن ان کے بچوں کی سالگرہ بھی تھی۔ بچوں کی سالگرہ پر انہیں والد کی شہادت کی افسوسناک خبر ملی۔ بچوں کی سالگرہ کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔