انکاؤنٹر میں جان کی بازی ہارنے والے حوالدار عبدالماجد کو خراج عقیدت کیا گیا پیش، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کا اشارہ-راجوری میں پاکستان کے ریٹائرڈ فوجیوں نے کیا تھا حملہ
Jammu and Kashmir: راجوری انکاؤنٹر میں جان کی بازی ہارنے والے حوالدار عبدالماجد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔آرمی کے جوانوں کی موجودگی میں شہید جوان کو خراج عقید پیش کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے راجوری میں 25 گھنٹے کے آپریشن کے بعد فوج کی جانب سے بڑا بیان جاری کیا گیا ہے۔ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے کہا کہ جب ہم نے مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ فوجی ہیں۔
#WATCH | On being asked if some of the terrorists could be soldiers of the Pakistan Army’s Special Forces, Northern Army Commander Lt Gen Upendra Dwivedi says, “Some of the terrorists have been found to be retired soldiers…Pakistan wants to bring foreign terrorists here as… pic.twitter.com/rZVbj0N0aa
— ANI (@ANI) November 24, 2023
لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے مزید کہا کہ پاکستان غیر ملکی دہشت گردوں کو یہاں لا کر خونریزی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ یہاں کوئی مقامی ضرورت نہیں ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان غیر ملکی دہشت گردوں کو ختم کیا جائے۔ قاری کے خاتمے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مقامی آبادی کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں اور جو لوگ خوف میں زندگی گزار رہے تھے وہ خوف سے باہر نکل آئے ہیں اور اب مزید لوگ آگے آئیں گے۔
پاکستانی فوج کو لگا دھچکا
راجوری حملے میں مارے گئے دہشت گرد قاری کی ہلاکت سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔ دہشت کا ماحول جو راجوری اور پونچھ میں چل رہا تھا اب کافی حد تک ٹھیک ہو ہے۔قاری اپنے تانے بانے بُن کر اسے اپنے ساتھ لانا چاہتا تھا۔ قاری کی موت کے ساتھ ہی پاکستان کی اس سازش کو ناکام کر دیا ہے۔ پیر پانچال میں اب بھی 20 سے 25 دہشت گرد سرگرم ہیں اور جس طرح سے ہم نے وہاں ایکشن بڑھایا ہے ہم ایک سال میں ان تمام دہشت گردوں کو قابو کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں- India Qatar Relations: قطر نے 8 ہندوستانیوں کو سزائے موت کے خلاف ہندوستان کی اپیل کی قبول
#WATCH पुंछ, जम्मू-कश्मीर: राजौरी मुठभेड़ में जान गंवाने वाले हवलदार अब्दुल माजिद को श्रद्धांजलि दी गई। pic.twitter.com/icwj1Zh0cT
— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 24, 2023
انہوں نے کہا کہ، ان دہشت گردوں کو پاکستان اور افغانستان جیسے ممالک سمیت بہت سے ممالک میں تربیت دی گئی ہو گی اور یہ بہت تربیت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد تھے، اسی لیے انہیں ختم کرنے میں وقت لگا۔ راجوری انکاؤنٹر میں شہادت ہوئی ہے لیکن ہم نے دو خوفناک دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ ان دونوں دہشت گردوں نے راجوری کے ڈانگری یا کنڈی یا راجوری کے ٹی سی پی میں نہتے شہریوں کو قتل کیا تھا اور اسی لیے ان کا خاتمہ بہت ضروری تھا۔
-بھارت ایکسپریس