Bharat Express DD Free Dish

Indian Army

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان نے بھی ’آپریشن سندور‘ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے پہلگام حملے میں مارے گئے لوگوں کی فیملی کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات بھی کہی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پروڈیوسر نکی بھگنانی اور ہدایت کار اتم مہیشوری نے کہا کہ ملک کے فوجیوں کی بہادری سے متاثر ہو کر انہوں نے فلم بنانے کا اعلان کیا۔ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا بھڑکانا نہیں ہے۔

 ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور میں مارے گئے دہشت گردوں سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت نے ان کے نام اور ان کی تنظیم سے متعلق جانکاری دی ہے۔ مارے گئے پانچوں دہشت گرد جیش محمد اور لشکر طیبہ کے سرگرم رکن تھے۔

پاکستان نے آج ایک بارپھرجموں، پٹھان کوٹ، اری اور پونچھ وغیرہ میں ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ جبکہ اری میں گولہ باری شروع کردی ہے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کو جواب دیا ہے اورسبھی ڈرون کو مارگرایا ہے۔ وہیں بلیک آوٹ کردیا گیا ہے۔

نکّی-وکّی بھگنانی فلم اور کنٹینٹ انجینئر نے ایک فلم کے لئے کولیبوریٹ کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں سندورپرفلم بنا رہی ہیں۔ ایک اے آئی پوسٹرکے ذریعہ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے آپریشن سندور میں ہندوستانی فوج کی بہادری کی تعریف کی۔ یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی ہے، جو قومی سیکورٹی کو مضبوط کرتا ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم نے مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی، جس میں موجودہ صورت حال سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ان دنوں زبردست کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آپریشن سندور کے بعد پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حملے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ جموں فرنٹیئربی ایس ایف کے سانبا سیکٹر میں ایک بڑے دہشت گردانہ گروپ کے ذریعہ دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے ہندوستانی فوج نے ناکام کردیا۔ اس کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

پورے جموں و کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ سانبہ میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک بجلی بند ہے۔ جموں ایئرپورٹ اور آر ایس پورہ میں بھی اندھیرا ہے۔ سانبہ میں پاکستان کی جانب سے گولہ باری کی گئی، جبکہ چھمب علاقے سے بھی دھماکوں کی خبریں ہیں۔ سری نگر میں بھی بلیک آؤٹ نافذ کیا گیا ہے، مٹھ مشریوالا میں بھی بجلی بند کر دی گئی ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے بیک وقت 100 میزائل داغ کر پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔