Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024

ونیش پھوگاٹ پہلی بار الیکشن لڑنے جا رہی ہیں۔ ان کی سیاسی اننگز ان کے سسرال سے شروع ہو رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جولانہ کے لوگوں نے انہیں پہلوان کی حیثیت سے بہت پیار دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ جولانہ کی عوام الیکشن میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے دن اولمپیئن پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس سے ہاتھ ملایا تھا۔ اب پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پہلوان ونیش پھوگٹ کو میدان میں اتارا ہے۔

راگھو چڈھا نے کہا، "ابھی بات چیت چل رہی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کے مفاد میں اور ہریانہ کے مفاد میں ایک اتحاد بن سکتا ہے، ہم اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور امید باقی ہے۔"

گزشتہ کچھ دنوں سے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو لے کربات چیت چل رہی تھی۔  یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہل گاندھی ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔

بجرنگ نے کہا کہ ہم کانگریس پارٹی اور ملک کو مضبوط کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ جس دن ونیش نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو ملک خوش تھا لیکن اگلے دن سب اداس تھے، اس وقت ایک آئی ٹی سیل جشن منا رہا تھا۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ونیش پھوگاٹ نے کہا، "سب سے پہلے میں ملک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے کشتی میں میرا ساتھ دیا۔ مجھے امید ہے کہ میں آپ کی امیدوں پر پورا اتروں گی۔

پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس دوران کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ان دونوں کو پارٹی کی رکنیت دی ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے اس دوران کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس وقت ان کا ساتھ دیا جب وہ بہت برے دور سے گزر رہی تھیں۔

دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران دونوں کو کانگریس کی رکنیت دلائی گئی ہے اور والہانہ انداز میں پارٹی میں استقبال کیا گیا۔ اس تقریب سے قبل پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

کانگریس ذرائع کے مطابق پارٹی ونیش پھوگاٹ کو پارٹی ٹکٹ دے سکتی ہے، جب کہ بجرنگ پونیا ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی مہم کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ اے آئی سی سی کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی کی بڑی شخصیات شرکت کریں گی۔

بی جے پی کی پہلی فہرست جاری ہونے کے بعد پارٹی میں بغاوت تیز ہوتی نظر آرہی ہے۔ رتیہ اسمبلی حلقہ سے سابق ایم پی سنیتا دگل کو ٹکٹ دیئے جانے سے ناراض ہوکر رتیہ کے ایم ایل اے لکشمن ناپا نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔