Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024: …تو ہریانہ میں اتحاد ممکن نہیں؟ عام آدمی پارٹی کانگریس کے سیٹ شیئرنگ فارمولے سے راضی نہیں، جانئے تفصیلات

گزشتہ کچھ دنوں سے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو لے کربات چیت چل رہی تھی۔  یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہل گاندھی ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔

تو ہریانہ میں ممکن نہیں ہوگا اتحاد

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد پر اتفاق نظر نہیں آرہا ہے۔ دونوں جماعتیں نشستوں کی تعداد پر متفق نہیں ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان اتحاد کے مذاکرات ٹوٹنے کے دہانے پر ہیں۔ وہیں عام آدمی پارٹی 50 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست اتوار کو جاری کی جا سکتی ہے۔

دراصل گزشتہ کچھ دنوں سے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کو لے کربات چیت چل رہی تھی۔  یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہل گاندھی ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔ اس کے بعد خبر آئی کہ کانگریس ہریانہ میں عام آدمی پارٹی  کو سات سیٹیں دینے پر راضی ہو گئی ہے، وہیں عام آدمی پارٹی نے کانگریس سے 10 سیٹیں مانگی ہیں۔

عام آدمی پارٹی 50 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اب یہ خبر ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہے کہ ہریانہ میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کانگریس کے فارمولے پر راضی نہیں ہے۔  یہی نہیں،عام آدمی پارٹی ہریانہ کی 50 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پارٹی کی پہلی فہرست اتوار تک آ جائے گی۔

لوک سبھا انتخابات میں اتحاد بنایا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں برس ہوئے لوک سبھا انتخابات کے دوران ہریانہ میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے اتحاد کیا تھا۔ اس اتحاد کے بعد پارٹی نے ریاست کی 10 میں سے 5 سیٹوں پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد دونوں پارٹیوں کی طرف سے کہا گیا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے اتحاد بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم اب ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔

بھارت ایکسپریس۔