Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024

بی جے پی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں 67 امیدواروں کے نام ہیں۔ سی ایم نایاب سنگھ سینی کی سیٹ تبدیل کر دی گئی ہے۔ وہ لڈوا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ فی الحال وہ کرنال سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔

ہریانہ لوک سبھا الیکشن میں الائنس کے لئے کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال کے درمیان دوراؤنڈ کی میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی نے10 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) وارڈ کمیٹی کے الیکشن میں عام آدمی پارٹی اورکانگریس نے الائنس کا اعلان کیا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے یہ الائنس ایسے وقت میں کیا ہے، جب ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے بات چیت جاری ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ بجرنگ پونیا کو بادلی سیٹ سے ٹکٹ مل سکتا ہے۔ کانگریس کے کلدیپ وتس فی الحال اس سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ اگر ونیش پھوگاٹ الیکشن لڑتی ہیں تو کانگریس انہیں بارڈہ یا جولانہ سے ٹکٹ دے سکتی ہے۔ بارڈہ ان کا گھر ہے جبکہ جولانہ ان کا سسرال ہے۔

راہل گاندھی نے لیڈروں سے کہا کہ وہ دیکھیں کہ کیا ان کے ساتھ کام کرنے کی کوئی گنجائش ہے۔ ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ انڈیا اتحاد کے حصہ کے طور پر کچھ سیٹیں دینے کا راستہ تلاش کریں۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانا ہم سب کی ترجیح ہے۔ ان کی نفرت کی سیاست، عوام مخالف، کسان مخالف، نوجوانوں کے خلاف بی جے پی کی پالیسی اورمہنگائی سے متعلق ہمارا محاذ ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہریانہ میں الائنس کے ساتھ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پیر کو سی ای سی کی میٹنگ میں اس کے اشارے دیئے۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ کیا اکیلے الیکشن لڑنے سے نقصان نہیں ہوگا۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان الائنس بن سکتا ہے؟

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد تمام پارٹیوں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ دریں اثنا، پیر (2 ستمبر) کو ہریانہ کانگریس کے انچارج دیپک بابریا نے کانگریس امیدواروں کی فہرست کے حوالے سے اہم جانکاری دی۔

بی جے پی ہریانہ اسمبلی انتخابات میں تیسری بار حکومت بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے جبکہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی دعویٰ کر رہی ہے کہ ان کی پارٹی ریاست میں اپنے طور پر حکومت بنا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ پہلے ریاست میں یکم اکتوبرکو ووٹنگ ہونی تھی، لیکن اب الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے لئے 5 اکتوبرکی تاریخ متعین کی ہے۔