Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024

بٹو بجرنگی جس سیٹ سے الیکشن لڑ رہا ہے، وہاں سے کانگریس نے موجودہ رکن اسمبلی نیرج شرما کو ٹکٹ دیا ہے۔ نیرج شرما کے والد پنڈت شیوچرن لال شرما بھی اس سیٹ سے 2009 میں آزاد رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اوربعد میں بھوپیندرسنگھ ہڈا کی حکومت میں وزیربنے تھے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ ہم ہریانہ اور جموں وکشمیر میں بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے اور جیت بھی حاصل کریں گے۔

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ میں اب تک 29 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو 9 امیدواروں کی فہرست جاری کرنے سے پہلے پارٹی نے پیر کو 20 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے چھترپال سنگھ کوٹکٹ دیا ہے۔

بی جے پی کی طرف سے جاری ایک باضابطہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں کو بی جے پی کے ضلع صدر کمل یادو نے پارٹی میں شامل کیا ہے۔ بی جے پی میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمل یادو نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کی پارٹی ہے

ہریانہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان الائنس سے متعلق خبروں کے درمیان عام آدمی پارٹی نے 20 امیدواروں پرمشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ 

ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد سے متعلق بڑی خبرسامنے آرہی ہے، جہاں عام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی ہریانہ میں پوری تیاری ہے اورپرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 12 ستمبرہے۔ ہمارے پاس کم وقت ہے، ہائی کمان کے فیصلے کا انتظارہے، جس کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔

انڈین ریلوے نے پیرکے روزونیش پھوگاٹ اوربجرنگ پونیا کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ استعفیٰ منظور ہونے سے ونیش پھوگاٹ کوبڑی راحت ملی ہے۔ اب ان کے الیکشن لڑنے کا راستہ پوری طرح سے صاف ہوگیا ہے۔ اگران کا استعفیٰ منظورنہیں ہوتا توونیش پھوگاٹ کے الیکشن لڑنے پرخطرہ ہوسکتا تھا۔

جب کنہیا متل سے یہ سوال کیا گیا کہ  کیا انہیں ٹکٹ نہ ملنے پر کوئی ناراضگی ہے؟ اس پر کنہیا متل نے کہا کہ کوئی ناراضگی نہیں ہے، لیکن میرا ذہن کانگریس سے جڑ رہا ہے۔

ڈپٹی سی ایم ارون ساؤونے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں اور وہ سیاسی بنیادوں پر بیانات دے رہے ہیں۔ آج جب وہ کانگریس کی امیدوار (ونیش پھوگاٹ) بنی ہیں، تو یہ بتاتاہے کہ ان کی ذہنیت اور سوچ کیا ہے۔

ونیش پھوگاٹ پہلی بار الیکشن لڑنے جا رہی ہیں۔ ان کی سیاسی اننگز ان کے سسرال سے شروع ہو رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جولانہ کے لوگوں نے انہیں پہلوان کی حیثیت سے بہت پیار دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ جولانہ کی عوام الیکشن میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔