Bharat Express

ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کو بڑی راحت، ریلوے نے منظور کیا استعفیٰ

انڈین ریلوے نے پیرکے روزونیش پھوگاٹ اوربجرنگ پونیا کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ استعفیٰ منظور ہونے سے ونیش پھوگاٹ کوبڑی راحت ملی ہے۔ اب ان کے الیکشن لڑنے کا راستہ پوری طرح سے صاف ہوگیا ہے۔ اگران کا استعفیٰ منظورنہیں ہوتا توونیش پھوگاٹ کے الیکشن لڑنے پرخطرہ ہوسکتا تھا۔

ونیش پھوگاٹ کو جولانا سے جیت ملی ہے۔ بجرنگ پونیا نے جیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔ (فائل فوٹو)

انڈین ریلوے نے پیرکوونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ جمعہ کے روزکانگریس میں شامل ہونے سے  پہلے دونوں پہلوانوں کی نوکری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کانگریس میں شامل ہونے کے فوراً بعد پارٹی نے جولانا سے ونیش پھوگاٹ کوہریانہ اسمبلی الیکشن کا ٹکٹ دے دیا جبکہ بجرنگ پونیا کواپنے کسان ونگ میں شامل کیا۔

استعفیٰ منظورہونے سے ونیش پھوگاٹ کو بڑی راحت ملی ہے۔ اب ان کے الیکشن لڑنے کا راستہ پوری طرح سے صاف ہوگیا ہے۔ اگران کا استعفیٰ منظورنہیں ہوتا توونیش پھوگاٹ کے الیکشن لڑنے پراترنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ قانون کہتا ہے کہ اگرکوئی شخص کسی سرکاری عہدے پربیٹھا ہے اوراگروہ الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے اسے استعفیٰ دے کرمحکمہ سے این اوسی لینی پڑتی ہے۔

پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت این اوسی کوبھی دستاویزمیں لگانا پڑتا ہے تبھی ریٹرننگ آفیسردرخواست کو منظورکرے گا۔ ہریانہ میں 5 اکتوبرکو اسمبلی الیکشن ہونا ہے، جس کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی جا رہی ہے۔ اس کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے، جس سے ٹھیک پہلے ونیش پھوگاٹ کے لئے یہ راحت کی خبر ہے۔

ونیش پھوگاٹ کو جولانا سے ٹکٹ

کانگریس نے ونیش پھوگاٹ کو ان کی سسرال جولانا سے ٹکٹ دیا ہے۔ جولانا سیٹ پرکانگریس لمبے وقت سے جیت کا انتظارکررہی ہے۔ کانگریس کواس سیٹ پرآخری بار2005 میں جیت ملی تھی۔ پارٹی کی خراب ہوتی ہوئتی شبیہ کوبہتربنانے کے لئے پارٹی نے ونیش پھوگاٹ کوامیدواربناکربڑا داؤں کھیلا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کا مقابلہ موجودہ جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) رکن اسمبلی امرجیت ڈھانڈا سے ہوگا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read