Bharat Express

Rahul Gandhi Attack BJP: جموں وکشمیر اور ہریانہ میں کون جیت رہا ہے الیکشن؟ امریکہ سے ہی راہل گاندھی نے کردی بڑی پیشین گوئی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ ہم ہریانہ اور جموں وکشمیر میں بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے اور جیت بھی حاصل کریں گے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)

Rahul Gandhi on Haryana and J&K Poll: کانگریس کے سینئرلیڈراورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں، لیکن ہندوستانی میڈیا میں اپنے بیانوں کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ امریکہ میں انہوں نے وزیراعظم مودی، بی جے پی اور آرایس ایس پر جم کر تنقید کی ہے۔ ان سب کے درمیان انہوں نے ایک ایسی پیشین گوئی بھی کی ہے، جس پر ہرطرف بات ہو رہی ہے۔

دراصل، راہل گاندھی نے امریکہ میں بیٹھ کر ہریانہ اورجموں وکشمیراسمبلی الیکشن سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہم ان دونوں مقامات پربی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے اورجیت بھی حاصل کریں گے۔ آئندہ دو یا تین ماہ میں ہم یہ الیکشن جیت جائیں گے۔

بی جے پی اورآرایس ایس نے اداروں کو پہنچایا نقصان: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی اورآرایس ایس نے ہمارے اداروں کوجونقصان پہنچایا ہے، اسے دورکرنا ایک بہت بڑی پریشانی ہے اوراس کا حل اتنی آسانی سے اوراتنا جلدی نہیں ہونے والا ہے۔ اس میں تھوڑا وقت لگے گا، لیکن ہم ضروربی جے پی کو ہرا دیں گے۔

اپوزیشن کے خلاف ہو رہا ہے اداروں کا استعمال

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی اپنی تقریرمیں یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پرحملہ کرنے کے لئے کئی طرح کے ڈھانچوں (اداروں) کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جانچ ایجنسیاں، قانونی انتظام جو جاری ہے، اسے ہرحال میں روکنا ہوگا۔ اصل چیلنج اداروں کو پھرسے غیرجانبداربنانا ہے۔

ہریانہ میں ایک اور جموں وکشمیر میں تین مرحلوں میں ووٹنگ

واضح رہے کہ ہریانہ میں الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے مطابق، اب یکم اکتوبرکی جگہ 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ووٹنگ کی تاریخ بھی بدل چکی ہے۔ اب ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبرکی جگہ 8 اکتوبرکو ہوگی۔ وہیں، جموں وکشمیرکی 90 اسمبلی سیٹوں پرتین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں ریاست کی 24 اسمبلی سیٹوں پر18 ستمبرکوووٹنگ ہوگی۔ اسی طرح دوسرے مرحلے میں جموں وکشمیرکی 26 سیٹوں پر 25 ستمبر2024 کوووٹنگ ہوگی۔ تیسرے اورآخری مرحلے میں جموں وکشمیرکی 40 اسمبلی سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔

بھارت ایکسپریس