Amit Shah Haryana Rally: ‘چھوٹے اور بڑے ہڈا میں چل رہی ہے لڑائی ‘، امت شاہ کا کانگریس پر طنز، کماری شیلجا کے تعلق سے کہی یہ بات
امت شاہ نے کہا، پہلے منموہن سنگھ تھے، انہیں دراندازوں کو تلاش کرنے میں 15 دن لگے کیونکہ وہ کانگریس سے تعلق رکھتے تھے۔ اب مودی جی وہیں ہیں، آج کوئی گھس آئے تو اگلے دن گھر میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہیں۔
Kumari Selja: بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کماری شیلجا کا بڑا بیان، ‘ان کو معلوم ہے کہ…’
کماری شیلجا سے پوچھا گیا کہ بی جے پی آپ کو کیوں نشانہ بنا رہی ہے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، "بی جے پی کوئی ڈور نہیں کھینچ رہی ہے، کیونکہ میں خاموش تھی، اس لیے انہوں نے کچھ-کچھ کہنا شروع کر دیا۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
Haryana Assembly Election 2024: ناراضگی کے درمیان کماری شیلجا کی کانگریس صدر سے ملاقات، یقین دہانی کے بعد انتخابی تشہیرمیں لوٹیں گی کماری شیلجا
ہریانہ کانگریس میں جاری اختلاف کے درمیان کماری شیلجا نے پارٹی کو الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ حل کرنے کے بعد ہی وہ انتخابی تشہیر کریں گی۔ دراصل، کل شام انہوں نے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے سے ملاقات کرکے ناراضگی ظاہرکی تھی۔
Kumari Selja rejected the BJP’s offer: میری رگوں میں کانگریس کا خون ہے، بی جے پی کے آفر پر کماری شیلجا کا جواب
شیلجا کبھی مایوس نہیں ہوتی۔ کانگریس قیادت حقیقت جانتی ہے، کانگریس کارکنان جانتے ہیں اور میں جانتی ہوں کہ سچائی کیا ہے۔ بی جے پی اپنا گھر دیکھ لے، بی جے پی کا زوال قومی سطح پر شروع ہو گیا ہے۔اس لئے وہ کانگریسی لیڈران کو نشانہ بنارہے ہیں اور طرح طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں۔
AAP کے بغیر ہریانہ میں کوئی حکومت نہیں بنے گی… جانئے کیجریوال نے کیوں دیا ایسا بیان
اروند کیجریوال نے جمعہ (20 ستمبر) کو ہریانہ میں روڈ شو کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ریاست میں 'عام آدمی پارٹی' کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی۔
Haryana Assembly Election 2024: کانگریس کی حکومت بنی تو بنیں گے وزیر اعلیٰ ؟ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے دیابڑا بیان
سابق وزیر اعلی اور تجربہ کار کانگریس لیڈر بھوپیندر ہوڈا نے وزیر اعلی کے چہرے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔
Haryana Assembly Election 2024: ‘ہم کسی پر بھروسہ نہیں کریں گے…’، ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل چندر شیکھر آزاد کا بڑا دعویٰ
رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ پہلے ہریانہ-اتر پردیش طے کرتے تھے کہ دہلی کی کرسی پر کون بیٹھے گا، اب دہلی میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو جسے چاہتے ہیں مقرر کرتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں ہٹا دیتے ہیں۔
Haryana assembly election 2024: ‘کانگریس میں دلت بہن کی ہوئی توہین ، وہ آئیں، ہم ان سے ملاقات کے لئے ہیں تیار …’، انتخابات کے درمیان کماری شیلجا کو منوہر لال کھٹر کا آفر
بی جے پی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب کانگریس اپنی دلت لیڈر کماری شیلجا کا احترام نہیں کر سکتی تو وہ ریاست کے باقی دلتوں کا کیا کرے گی۔ شیلجا کی ناراضگی نے ہریانہ کی انتخابی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔
Arvind Kejriwal Speech: ’ اس دفعہ ہریانہ میں جو بھی حکومت بنے گی ۔۔۔’ اروند کیجریوال کا بڑا دعوی
اروند کیجریوال نے کہا کہ 'انہوں نے مجھے جھوٹے مقدمے میں جیل میں ڈالا، میں پانچ ماہ تک جیل میں رہا'۔ جیل سے سیدھا آپ پاس آ رہا ہوں۔ انہوں نے (بی جے پی) مجھے جیل میں توڑنے کی کوشش کی۔
Haryana Congress Manifesto: ہریانہ میں کانگریس کا بڑا وعدہ، 25 لاکھ تک مفت علاج، 500 روپئے میں سلینڈر، خواتین کو ہرماہ 2000 دینے کا اعلان
کانگریس کے انتخابی منشور سے متعلق ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ اندرا گاندھی نے 1966 میں ہریانہ کو بنایا، تب سے 2014 تک ہریانہ نے ترقی کی، لیکن گزشتہ 10 سالوں میں ہریانہ بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ ہم ہریانہ کو پھر سے نمبر ون بنائیں گے۔