کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمان کماری شیلجہ
Kumari Selja: ہریانہ اسمبلی انتخابات کے درمیان کانگریس سے کماری شیلجا کی ناراضگی پر پہلی بار ایم پی نے اپنی خاموشی توڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ باتیں تھیں لیکن اب مہم چلائیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بی جے پی سے ملنے والی پیشکش پر بھی بیان دیا ہے۔
کماری شیلجا سے پوچھا گیا کہ بی جے پی آپ کو کیوں نشانہ بنا رہی ہے۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، “بی جے پی کوئی ڈور نہیں کھینچ رہی ہے، کیونکہ میں خاموش تھی، اس لیے انہوں نے کچھ-کچھ کہنا شروع کر دیا۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ وہ بھی جانتے ہیں۔ وہ بھی یہ جانتے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ شیلجا کانگریسی ہیں۔
VIDEO | “There are a hundred discussions going on in the party, but they are within the party. To make the party win, we worked hard during the Lok Sabha polls, so as to strengthen the party on ground and fight for the people of Haryana. We will take forward that work to form the… pic.twitter.com/lpBAR90HVy
— Press Trust of India (@PTI_News) September 23, 2024
منوہر لال کھٹر اپنے بارے میں فکر کریں
کماری شیلجا نے کہا کہ منوہر لال کھٹر کو اپنی پارٹی کی فکر کرنی چاہئے اور اپنی پارٹی کے ناراض لیڈروں کو راضی کرنا چاہئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں کماری شیلجا کی پارٹی سے ناراضگی کی خبروں کے درمیان ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر منوہر لال کھٹر نے کہا تھا کہ کانگریس نے شیلجا کے ساتھ جس طرح کا برتاؤ کیا ہے، صرف ایک خودغرض شخص ہی سوچے گا کہ اس کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ اس کے پیچھے ان کا مطلب یہ تھا کہ اس رویے کے بعد کماری شیلجا کو کانگریس چھوڑ دینی چاہیے۔
آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ منوہر لال کھٹر ہی تھے جنہوں نے کہا تھا کہ سیاست میں کیا ہوگا کوئی نہیں جانتا۔ یہ امکانات کی دنیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد ہریانہ کی سیاسی گلیوں میں کئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھی۔
-بھارت ایکسپریس