Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024: ‘ہمیں امید ہے کہ…’، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کا ہریانہ میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر بڑا بیان

راگھو چڈھا نے کہا، “ابھی بات چیت چل رہی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کے مفاد میں اور ہریانہ کے مفاد میں ایک اتحاد بن سکتا ہے، ہم اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور امید باقی ہے۔”

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا

ہریانہ میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد ہوگا یا نہیں اس پر تصویر پوری طرح واضح نہیں ہے۔ جمعہ کو یہ اطلاع ملی کہ کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد سے متعلق بات کاوشیں ناکام ثابت ہورہی ہیں۔ اب عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔

راگھو چڈھا نے کہا، “ابھی بات چیت چل رہی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کے مفاد میں اور ہریانہ کے مفاد میں ایک اتحاد بن سکتا ہے، ہم اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور امید باقی ہے۔”

دراصل رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سیاسی حلقوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا ہریانہ میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہوگا یا نہیں۔ اس سے قبل یہ خبر ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی تھی کہ عام آدمی پارٹی اتحاد کے حوالے سے کانگریس کی طرف سے دیے گئے فارمولے پر عام آدمی پارٹی تیار نہیں ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ عام آدمی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ عام آدمی پارٹی امیدواروں کو پنجاب اور دہلی سے متصل اسمبلی سیٹوں پر کھڑا کیا جائے۔

آپ کو بتا دیں کہ کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو لے کر کے سی وینوگوپال کی قیادت میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس میں کانگریس کے انچارج دیپک بابریہ، اجے ماکن اور سابق سی ایم بھوپیندر سنگھ ہڈا شامل ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے راگھو چڈھا کو اتحاد پر بات کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read