Bharat Express

Delhi Police

Delhi Police: جانکاری  کے مطابق، دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو جہانگیر پوری میں مشتبہ افراد کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد نوشاد اور جگجیت سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

Indira Gandhi International Airport: ڈی سی پی نے کہا کہ ابھینو پرکاش کے دوستوں نے اسے بتایا کہ وہ لڑکیوں کے ساتھ کچھ اور وقت گزارنا چاہتے ہیں، اس لئے انہوں نے دہلی سے ان کی روانگی میں تاخیر کا منصوبہ بنانے پر اکسایا۔

سپریم کورٹ میں داخل ہیٹ اسپیچ سے متعلق عرضی میں دہلی پولیس اور اتراکھنڈ حکومت پر غیر فعال ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

Delhi Sultanpuri Accident: دہلی کے سلطان پوری کے جس روٹ پر یہ حادثہ ہوا تھا، وہاں تعینات پولیس اہلکاروں پر کارروائی کی گاج گری ہے۔ جمعرات کو ہی وزارت داخلہ نے پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کے بعد بیرون ممالک سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بی جے پی نے اپنی قومی ترجمان نوپور شرما کو معطل کردیا تھا۔ دہلی پولیس نے اب انہیں ہتھیار کا لائسنس دیا ہے۔

Case on Shehla Rashid: نیوز ایجنسی اے این آئی نے فوج کے حوالے سے بتایا تھا کہ ہندوستانی فوج نے شہلا راشد شورا کے ذریعہ عائد کئے گئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے خارج کردیا تھا۔ فوج نے کہا تھا کہ اس طرح کی غیر تصدیق شدہ اور فرضی خبریں سماج دشمن عناصر اورتنظیموں کے ذریعہ لوگوں کو اکسانے کے لئے پھیلائی جاتی ہیں۔

Kanjhawala Case, Delhi :یہ سمجھنا ہوگا کہ اگر خواتین کی حفاظت کو لے کر زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کیا جاتا ہے تو نربھیا، کنجھا والا جیسے معاملات کو روکا نہیں جاسکےگا۔ کسی کوتاہی کو غلطی کے طور پر نہ لیا جائے بلکہ اس کوتاہی کے ذمہ داروں کے ساتھ جلد از جلد اور سخت ترین طریقے سے نمٹا جائے۔

Delhi Car Accident:  دہلی کے سلطان پوری سانحہ میں یکم جنوری کی درمیانی شب  20 سالہ انجلی سنگھ کی اسکوٹی کو کار نے ٹکر ماری تھی اور اسے 12 کلو میٹرتک گھسیٹتے ہوئے لے گئے تھے۔

دہلی پولیس نے کنجھاولا کیس میں انجلی کی موت کے معاملے میں چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسپیشل کمشنر اف پولیس ساگر پریت ہڈانے کہا کہ کنجھا ولا معاملے میں پولیس کو غلط معلومات دینے کےالزام میں کار مالک اشوتوش کو چھٹے ملزیم کے  طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے

Kanjhawala Hit and Run Case: دارالحکومت دہلی کے کنجھاولا علاقے میں ایک لڑکی کی اسکوٹی کار سے ٹکرا گئی تھی، جس کے بعد وہ کار میں ہی پھنسی رہ گئی اور تقریباً 12 کلو میٹرتک اسے گھسیٹا گیا، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔