Delhi Sultanpuri Accident: نیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا، ملزمین کی کار کے کچھ دیر بعد گزرتی نظر آئی پی سی آر کی گاڑی
Delhi Kanjhawala Incident: دارالحکومت دہلی کے کنجھاولا علاقے میں نئے سال کی شب ہوئے سڑک حادثے میں ایک لڑکی کی موت کے معاملے سے متعلق ایک نیا سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں حادثے والے علاقے میں پولیس کی پی سی آر وین نظر آرہی ہے۔ معاملے سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیو میں حادثے کے بعد کار جس راستے سے گزری، اس راستے پر دہلی پولیس کی پی سی آر گاڑی نظر آئی۔
Manish Sisodia visited the residence of the Delhi Kanjhawala victims انجلی کی فیملی سے ملے منیش سسودیا، کہا- یہ درندگی کے علاوہ کچھ نہیں
Delhi Kanjhawala Car Incident: نئے سال کے موقع پر ملک کی راجدھانی دہلی میں ہٹ اینڈ رن کا شکار ہوئی انجلی کی موت کا معاملہ اب بھی حل نہیں ہوا ہے۔ دہلی حکومت کی طرف سے مسلسل دہلی پولیس کو سوالوں کے گھیرے میں کھڑا کیا جا رہا ہے۔
Delhi Kanjhawala Case: ”انجلی کو انصاف دو” کے نعروں کے درمیان متاثرہ لڑکی کی آخری رسومات ادا، لوگوں نے کہا- 12 کلو میٹر تک گھسیٹا گیا تب کہاں تھی پولیس؟
Kanjhawala Girl Death: انجلی کی اسکوٹی کو ٹکر مارنے کے بعد کار کے نیچے پھنسی انجلی کو سلطانپوری سے کنجھاولا تک تقریباً 12 کلو میٹر تک گھسیٹا گیا، جس میں اس لڑکی کی موت ہوگئی تھی۔
Kanjhawala Case: دہلی کنجھاولا معاملے میں سامنے آئی متاثرہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، آبروریزی کی تصدیق نہیں ہوئی
Delhi Kanjhawala Accident: اسپیشل پولیس کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) ساگر پریت ہڈا نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے وقت متاثرہ کے ساتھ ایک اور لڑکی تھی۔
Delhi Sultanpuri Accident: دہلی میں لڑکی کو گھسیٹ کر لے جانے والی کار کی سیٹ پر ایف ایس ایل ٹیم کو خون کے نشان نہیں ملے
Kanjhawala Girl Accident: فورنسک سائنس لیباریٹری (ایف ایس ایل) کے ذرائع نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ بنیلو کار کا جائزہ لینے کے بعد اتوار کی صبح ایف ایس ایل افسران کو کار کے اندر یا اس کی سیٹوں پر خون کے دھبے نہیں ملے۔
Delhi Sultanpuri Accident: متاثرہ کو 10-12کلومیٹر تک گھسیٹا، موڑ پر کار سے الگ ہوئی لاش، حادثے پر دہلی پولیس کا انکشاف
Delhi Police: دہلی پولیس کے اسپیشل سی پی ساگر پریت ہڈا نے بتایا کہ سبھی ملزمین کو تین دن کی ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ پولیس جلد از جلد جانچ پوری کرکے چارج شیٹ داخل کرے گی۔ سبھی ثبوتوں کو جمع کرکے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔
DMRC:نئے سال کے موقع پر مسافر راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نہیں نکل سکیں گے، ڈی ایم آر سی نے ایڈوائزری جاری کی
میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر کی رات 9 بجے کے بعد راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنا بند کر دیا جائے گا۔ میٹرو نے یہ فیصلہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے دہلی پولیس کے مشورے پر فیصلہ لیا گیاہے
Delhi Police: بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے انٹرنیشنل امیگریشن ریکیٹ کے تین ایجنٹ گرفتار
تفتیش کے دوران، مسافر رتندر سنگھ کو گرفتار کیا گیا اور حراست میں پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ اس کے پاسپورٹ پر 03 آف لوڈنگ اسٹامپ تھے جو مختلف ہوائی اڈوں پر امیگریشن کاؤنٹرز نے چسپاں کیے تھے۔
IGI Airport Unit: لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے بہانے دھوکہ دینے والے بین الاقوامی امیگریشن ریکیٹ کے مفرور ایجنٹ گرفتار
اس معاملے میں گورو گوسائیں، گورویندر سنگھ موکھا اور سندیپ کمار کو پولیس نے گرفتار کر کے 34 بین الاقوامی پاسپورٹ، 4 فرضی ویزے اور کئی قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔
Delhi News: دہلی کے دوارکا موڈ علاقے میں موٹر سائیکل سوار لڑکے نے اسکول کی طالبہ پر تیزاب پھینکا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر
اس واقعے کے بارے میں دہلی پولیس نے بتایا کہ ضلع دوارکا کے علاقے میں ایک لڑکے نے ایک طالبہ پر تیزاب پھینک دیا ہے۔ یہ واقعہ صبح نو بجے کے قریب پیش آیا۔ لڑکی کو صفدر جنگ اسپتال ریفر کیا گیا ہے، دہلی پولیس کے اہلکار بھی اسپتال پہنچ رہے ہیں۔