Bharat Express DD Free Dish

DMRC:نئے سال کے موقع پر مسافر راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نہیں نکل سکیں گے، ڈی ایم آر سی نے ایڈوائزری جاری کی

میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر کی رات 9 بجے کے بعد راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنا بند کر دیا جائے گا۔ میٹرو نے یہ فیصلہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے دہلی پولیس کے مشورے پر  فیصلہ لیا  گیاہے

DMRC:نئے سال کے موقع پر مسافر راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نہیں نکل سکیں گے، ڈی ایم آر سی نے ایڈوائزری جاری کی

DMRC:؎ڈی ایم آر سی نے 31 دسمبر کی شام کو قومی دارالحکومت دہلی میں میٹرو سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی ایم آر سی نے جمعہ کو کہا کہ 31 دسمبر کو نئے سال کے موقع پر رات 9 بجے کے بعد مسافروں کو راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر کی رات 9 بجے کے بعد راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنا بند کر دیا جائے گا۔ میٹرو نے یہ فیصلہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے دہلی پولیس کے مشورے پر  فیصلہ لیا  گیاہے۔ ڈی ایم آر سی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق سفر کی منصوبہ بندی کریں۔

ڈی ایم آر سی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے آخری ٹرین تک مسافروں کا داخلہ ہوگا۔ یعنی راجیو چوک کے علاوہ کوئی میٹرو اسٹیشن بند نہیں رہے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے لوگ دہلی کے کئی وی آئی پی علاقوں میں جاتے ہیں۔ کناٹ پلیس سمیت اس اسٹیشن کے قریب بہت سے مول اور بازار ہیں۔ لوگ یہاں نئے سال پر آتے ہیں اور نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔ لوگوں کی ممکنہ بھیڑ کی وجہ سے یہ اسٹیشن رات 9 بجے کے بعد بند کر دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read