Bharat Express DD Free Dish

Delhi Police

ذرائع کے مطابق دہلی پولس کے اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ باہری دہلی کے کھیڑا خورد گاؤں میں ایک بڑا مجرم آنے والا ہے۔ جس کے بعد ایک ٹیم نے علاقے میں مورچہ سنبھال لیا تھا۔ جمعرات کی رات تقریباً 11.30 بجے ملزم ہونڈا سٹی کار میں موقع پر پہنچا اور پولیس ٹیم نے اسے گھیر لیا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو شوٹر کے شہباز ڈیری میں ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے شمالی دہلی میں شہباز ڈیری کے قریب شوٹر کو گھیرنے کی کوشش کی، لیکن بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پرگولی چلا ئی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے کی شناخت اجے عرف گولی کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سواتی مالیوال کے پاس یہ جاننے آئی ہے کہ اگر ان پر حملہ ہوا ہے تو پھر انہوں نے کوئی شکایت درج کیوں نہیں کی۔ کیا ان پر کسی قسم کا دباؤ ہے؟

اروند کیجریوال نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا، "اس لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی ہار رہی ہے۔ بی جے پی کو 230 سے ​​زیادہ سیٹیں نہیں مل رہی ہیں۔ مودی حکومت اس بار نہیں آ رہی ہے۔"

مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کے اسکولوں میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی کو افواہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت نے کہا تھا کہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں پروٹوکول کے مطابق ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔

 راؤز ایوینیو کورٹ نے کہا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف الزامات طے کرنے کے لئے کافی ثبوت ہیں۔ ساتھ ہی ان کے سکریٹری ونود تومر کے خلاف بھی الزام طے ہوں گے۔

ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کے سی ایم کیجریوال ایکسائز پالیسی کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہیں 21 مارچ کو پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے منگل (7 مئی) کو سی ایم کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔

سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ اگر پولیس افسر نے جان بوجھ کر نام اجاگرکیا ہے اور دہلی پولیس کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی تھی حالانکہ، پولیس نے فوری طور پر سب کو گرفتار کرلیا۔ اب اس پورے معاملے میں سب سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

 یکم مئی کو دہلی این سی آر کے 100 سے زیادہ اسکولوں کو ایک ای میل موصول ہوا تھا، جس میں اسکول کے احاطے میں بم دھماکے کی وارننگ دی گئی تھی۔ اس کے بعد کئی اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا تھا اور طلباء کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔