Bharat Express

Delhi Police

متحدہ کسان مورچہ (سنیکت کسان مورچہ) نے دہلی تک مارچ کا اعلان کیا۔ متحدہ کسان مورچہ میں کسانوں کی 10 مختلف تنظیمیں ہیں۔ آج تقریباً 40 سے 45000 کسان پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کے لئے نوئیڈا کے مہا مایا فلائی اوورسے دہلی کی طرف مارچ کریں گے۔ اس سلسلے میں نوئیڈا پولیس نے کسانوں کے مارچ کے پیش نظرروٹ ڈائیورژن پلان نافذ کیا ہے۔

اروند کیجریوال پر ہوئے اس حملے سے متعلق عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو گھیرا ہے۔ وزیرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جو حملہ ہوا تھا، اس میں بی جے پی کے لوگ تھے۔

شمال-مغربی دہلی کے پرشانت وہارعلاقے میں ایک بار پھردھماکہ کی خبر ہے۔ یہاں ایک ماہ پہلے سی آرپی ایف اسکول کے پاس ہلکی شدت کا دھماکہ ہوا۔

دہلی کے بجواسن علاقے سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ای ڈی کے اہلکاروں پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ سائبر کرائم سے جڑے معاملے کی جانچ کے لیے ای ڈی کی ٹیم یہاں پہنچی تھی۔ اس حملے کی اطلاع دہلی پولیس کو دی گئی ہے۔

زخمی مجرموں کی شناخت نورجمال شیخ اور راج کمار وشواس کے طور پر ہوئی ہے، دونوں نوئیڈا اور گروگرام میں متعدد جرائم میں شامل تھے۔

شمال مشرقی دہلی کے ویلکم پولیس اسٹیشن کے تحت کبیر نگر علاقے میں تین موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اسکوٹی پر گھر جا رہے تین دوستوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

بہار کی پورنیا سیٹ سے آزاد رکن اسمبلی راجیش رنجن عرف پپو یادو کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی ہے جو پورے واقعے کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے تھے۔ ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس پورے معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو پولیس اہلکار گاڑی کے بونٹ پر لٹک رہے ہیں اور کار سوار گاڑی کو روکنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ گاڑی کا ڈرائیور پولیس اہلکاروں کو گھسیٹتا ہوا چلاتا رہا۔

جن میں ہندوستانی نژاد برطانوی شہری بھی شامل ہے جو مغربی دہلی سے 208 کلو منشیات کی تازہ ترین برآمدگی سے قبل ہی ملک سے فرار ہو گیا تھا۔