Jamaat-e-Islami Hind: اپوزیشن کے خلاف دہلی پولیس کا رویہ جمہوریت مخالف اور عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث، جماعت اسلامی ہند کا پولیس سے سیاسی دباؤ سے بالاتر ہوکر آئینی ذمہ داریاں نبھانے کا مطالبہ
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی ہے کہ آنے والے دنوں میں جنتر منتر اور دہلی کے اطراف کے احتجاج کو روکنے کے لیے تقریباً 38,000 سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کو اپنے ہی ملک کے شہریوں کے خلاف استعمال کرنا ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کے ایک طبقے کو دوسرے طبقے کے مقابل کھڑا کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد اٹھ رہا ہے اور ہماری جمہوریت کمزور ہو رہی ہے۔
INDIA Alliance Protest: گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج تیز، پولیس نے جنتر منتر جانے سے روکا، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا
SIR تنازع پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، جنتر منتر جانے سے روکے جانے پر ارکان پارلیمنٹ سڑک پر بیٹھے، پرینکا گاندھی نے کہا- ’’میں یہاں سے نہیں ہٹوں گی‘‘
Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈر حراست کے بعد ہوئے رہا
ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن تک مارچ کیا، راہل گاندھی نے کہا- ’ہم کروڑوں بھارتیوں کی نمائندگی کرتے ہیں، پھر الیکشن کمشنر ہم سے کیوں نہیں مل رہے؟‘
Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔ اس احتجاج میں کانگریس کے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ این سی پی-ایس پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے سمیت اپوزیشن کے کئی دیگر رہنما شامل ہوئے۔ احتجاج کا مقصد چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنا تھا۔اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر،
Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے
دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئی۔ اس پوسٹ میں صحافیوں کے لیے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ احتجاج کی کوریج کے دوران صحافیوں کو دہلی پولیس کے ساتھ کس طرح پیش آنا چاہیے۔پوسٹ میں سب سے اہم ہدایت یہ دی گئی کہ احتجاج کی کوریج کے لیے آنے والے تمام صحافی اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ رکھیں۔
Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ پولیس افسران موقع پر موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ احتجاج میں شامل ہونے والے افراد کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔پولیس نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کو پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔
Jantar Mantar protests: جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران سی آئی ایس ایف جوان پر چاقو سے حملہ، دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم افراد پر سی آئی ایس ایف جوان وکرم کمار کو چاقو مارنے کا الزام، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر احتجاج کے دوران تین خاتون صحافیوں نے جنسی ہراسانی کا لگایا الزام، کرائم برانچ کرے گی تحقیقات
دہلی کے جنتر منتر پر 3 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران تین خاتون صحافیوں نے پولیس اہلکاروں پر جنسی ہراسانی اور بدسلوکی کے سنگین الزامات عائد کیے۔ شکایات کے بعد دہلی پولیس نے معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے اسے کرائم برانچ کے حوالے کر دیا ہے۔
JIH Urges Government to Adopt Dialogue Instead of Confrontation on Public Issues: جماعت اسلامی ہند کی حکومت سے عوامی مسائل پر ٹکراؤ کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل
ملک کے مختلف حصوں میں عبادت گاہوں کو باربار نشانہ بنائے جانے، ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) اورپُرامن عوامی احتجاج پر عائد پابندیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے مرکزمیں منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے طریقۂ کارپرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 13 کروڑناموں کوووٹرفہرستوں سے باہرکردیا گیا ہے۔
Parvesh Verma Slapping Case: تھپڑ معاملے میں وزیر پرویش ورما کے خلاف کارروائی، دہلی پولیس نے درج کی نان کاگنیزیبل رپورٹ
تلک نگر میں سڑک کے معائنے کے دوران نوجوان کو تھپڑ مارنے کا الزام، دہلی پولیس نے جان بوجھ کر چوٹ پہنچانے کے معاملے میں ڈی ڈی انٹری درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پرویش ورما نے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے سرکاری اہلکاروں کو اپنا کام کرنے سے روکنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے۔





