Female Congress MP Robbed in Delhi: دہلی میں رکن پارلیمنٹ سے لوٹ پاٹ، چانکیہ پوری علاقے میں ایم پی آر سدھا سے چین چھینی گئی
دارالحکومت دہلی کے انتہائی سیکورٹی والے چانکیہ پوری علاقے میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں رکن پارلیمنٹ سدھا کی مہنگی چین چھین لی گئی۔ رکن پارلیمنٹ سدھا تمل ناڈو بھون میں رہتی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب وہ آج صبح چہل قدمی کے لیے نکلی تھیں۔ واقعہ کے بعد دہلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Delhi Cop Sparks Row by Calling Bengali ‘Bangladeshi’: دہلی پولیس افسر کے ذریعے بنگالی زبان کو ’’بنگلہ دیشی زبان‘‘ کہنے پر مچا ہنگامہ، ممتابنرجی نے مرکزی حکومت اور امت شاہ پر سادھا نشانہ
بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے ممتا بنرجی پر ’’غیرقانونی بنگلہ دیشی دراندازوں‘‘ کا دفاع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست کے لیے قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Delhi Police Commissioner IPS SBK Singh: آئی پی ایس ایس بی کے سنگھ بنے دہلی پولیس کمشنر، سنجے اروڑہ کی میعاد آج ہو رہی ہے مکمل
1988 بیچ کے آئی پی ایس افسرایس بی کے سنگھ کو دہلی پولیس کمشنرکا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایس بی کے سنگھ آئی پی ایس سنجے اروڑہ کی جگہ لینے جا رہے ہیں۔ ان کا دورآج ختم ہورہا ہے۔
گڑگاؤں میں بنگالی نژاد مسلم مزدوروں کے خلاف ظلم وستم کا الزام، اے پی سی آر نے حالات کا لیا جائزہ
سماجی تنظیم ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران گڑگاؤں میں 200 سے زائد افراد کو غیرقانونی طورپرحراست میں لیا گیا ہے۔ زیادہ ترافراد کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اوریہ لوگ دہائیوں سے تعمیرات، گھریلوکام، فیکٹریوں، صفائی، ری سائیکلنگ اور ڈرائیوری جیسے شعبوں میں کام کرکے شہرکی معیشت میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
Palestinian Solidarity March: نئی دہلی میں فلسطینی یکجہتی مارچ پرحملے کا الزام، مظاہرین نے دیا پرامن مزاحمت کا جواب
مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے، پوسٹراوربینرزاٹھا رکھے تھے، جن پر ’فلسطین آزاد ہو‘، ’غزہ زندہ ہے‘، اور’ظلم کے خلاف ہم ایک ہیں‘ جیسے نعرے درج تھے۔ مارچ کے آخری مرحلے میں مظاہرین نے ’ہم سب فلسطین ہیں‘ کا نعرہ لگا کر یکجہتی کا پیغام دیا۔
Delhi Bomb Alert: دہلی میں سینٹ تھامس اسکول اور سینٹ اسٹیفن کالج کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، پولیس ہوئی الرٹ
پولیس کے مطابق منگل کی صبح سینٹ اسٹیفن کالج سے اطلاع ملی کہ صبح 7:15 بجے انہیں ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی دی گئی ہے۔
Body of missing DU student found in Yamuna:دہلی یونیورسٹی کی 19 سالہ طالبہ کی لاش جمنا ندی سے دہلی پولیس نے کی برآمد
سنیہا کے دوستوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ذاتی مسائل کی وجہ سے پریشان تھیں، اور انہوں نے 7 جولائی کی صبح ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تھا۔ اس واقعے نے دہلی میں خودکشی سے متعلق واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر توجہ مرکوز کرائی ہے۔
Audi runs over 5 people sleeping on footpath: دہلی میں فٹ پاتھ پر سو رہے پانچ مزدوروں کو آڈی کارڈرائیور نے بے دردی سے کچل دیا،نشے کی حالت میں چلا رہا تھا گاڑی
یہ تمام لوگ اصل میں راجستھان کے رہنے والے ہیں اور اس وقت دہلی میں مزدوری کر کے اپنی روزی روٹی کما رہے تھے۔ آس پاس رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ کچھ لوگ سو رہے تھے اور تیز رفتاری سے آنے والی ایک سفید کار (آڈی) نے ان کو ٹکر مار دی۔
Delhi Police: دہلی کو جلد ملے گا نیا پولیس کمشنر ملے گا، دوڑ میں یو ٹی کیڈر کے تین سینئر آئی پی ایس افسران
موجودہ پولیس کمشنر سنجے اروڑہ 31 جولائی 2025 کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں وزارت داخلہ اور محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطح پر ان کے جانشین کے نام پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔
Batla House Demolition Case: بٹلہ ہاؤس میں پولیس کی سرگرمی سے خوف کا ماحول، عدالت سے لوگوں کو ملی بڑی راحت
ڈی ڈی اے یعنی دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ بٹلہ ہاؤس کے مراد ی روڈ پر ڈیمولیشن سے متعلق لگائی گئی نوٹس پر مقامی لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے دو درجن سے زیادہ عرضی گزاروں کو راحت دی ہے۔ وہیں ساکیت کورٹ نے مرادی روڈ بٹلہ ہاؤس علاقے کی 12 جائیدادوں سے متعلق معاملے کی سماعت کرتے ہوئے 17 جولائی تک اسٹے دے دیا ہے۔





