Bharat Express

Delhi Police

دہلی میں یہ انتظامات - نئے سال کی پارٹیاں دہلی میں بھی کئی مقامات پر منعقد کی جاتی ہیں۔ ایسے میں یہاں بھی کئی سڑکوں پر جام ہوسکتا ہے۔ نئے سال کے موقع پر پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

Parliament Security Breach Case: دہلی پولس پارلیمنٹ میں دراندازی کرنے والوں کا پولی گرافی ٹیسٹ کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے لیے دہلی پولیس نے دہلی کی پٹیالہ کورٹ سے اجازت طلب کی ہے۔ عدالت پولیس کی درخواست پر 2 جنوری کو سماعت کرے گی۔ فی الحال تمام ملزمین 5 جنوری تک عدالتی …

دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع دینے والی کال شام 5.45 بجے آئی اور اسے دہلی پولیس کے پی سی آر (پولیس کنٹرول روم) کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر دو فائر انجنوں کو موقع پر روانہ کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز، چندرشیکھر کے خلاف درج 200 کروڑ روپئے کے منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم ہیں اور جانچ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے عبداللہ کی تلاش شروع کی اور اسے 25 دسمبر کو علاقے سے پکڑ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ سے ایک دن پہلے ونود اور عبداللہ کے درمیان 1500 روپے کے سابقہ واجبات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے الزام لگایا کہ ملزم سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی حراست سے فرار ہو گیا، جبکہ سی آئی ایس ایف کا دعویٰ ہے کہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کو ان کے حوالے نہیں کیا تھا۔

 پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں ہوئی بڑی چوک سے متعلق کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اس موضوع پر پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سیشن میں کافی ہنگامہ بھی ہوا۔ اپوزیشن کے 141 اراکین پارلیمنٹ کو پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شمال مشرقی) جوئے ٹرکی نے کہا، "منگل کی صبح ویلکم پولیس اسٹیشن میں ایک پی سی آر کال موصول ہوئی۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔

ملزم نے دہلی پولیس کو بتایا کہ للت جھا اس پورے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ تمام ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے جڑے ہوئے تھے اور ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے۔ یہ لوگ کئی دنوں سے اس واردات کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے کہا ہے کہ ملزم للت جھا نے انکشاف کیا کہ وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے تھے تاکہ حکومت کو اپنے ناجائز اور غیر قانونی مطالبات کو پورا کرنے پر مجبور کر سکیں۔پولیس نے مزید کہا کہ للت جھا نے تمام ملزمان کے فون چھین لیے اور ان کے خلاف شواہد کو ختم کرنے اور ان کے پیچھے بڑی سازش کو چھپانے کے لیے انہیں تباہ کر دیا۔