Bharat Express

Delhi IGI Airport: دہلی آئی جی آئی ایئرپورٹ پر چوری کے معاملے میں 7 لوڈر گرفتار، چیک ان بیگ پر لگاتے تھے کام، بڑی مقدار میں قیمتی سامان برآمد

تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بغورجائزہ لیا اوراس شفٹ میں لوڈرز کے پورے بیچ سے پوچھ گچھ کی۔ آخرکار لوڈرزمیں سے ایک ٹوٹ گیا اوراس نے سونے کے زیورات چوری کرنے اوراسے ایک سنارکو فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔

گرفتار ملزم کے ساتھ پولیس اہلکار۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے دہلی کے اندرا گاندھی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرچوری کے معاملے میں سات لوڈرزکوگرفتارکیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں سونے کے زیورات، لگژری گھڑیاں، ایئرپوڈزاورغیرملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایئرلائنس میں چوری کے ایسے واقعات کو روکنے کے لئے متعلقہ ایئرلائنزکے اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

موجودہ معاملے میں ایف آئی آر ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ اس میں پنجاب کی رہنے والی پرمجیت کور نے الزام لگایا تھا کہ 16 ستمبر کو وہ سنگاپور ایئر لائنز کے ذریعے میلبورن سے دہلی آئی تھی اور مزید اسے دہلی سے امرتسر کے لیے ایک اور فلائٹ لینا پڑی۔
امرتسر کے لیے بورڈنگ کے دوران ان کے سامان کا وزن زیادہ پایا گیا جس کے لیے انھوں نے اپنا بیگ کھولا اور سامان کو ایڈجسٹ کیا۔ اس تمام وقت ایک اسسٹنٹ اسے دیکھتا رہا۔ جب وہ گھر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ اس کے پرس سے اس کا سونے کا قیمتی سامان غائب تھا، جو اس نے اپنے چیک ان سامان میں رکھا تھا۔

تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بغورجائزہ لیا اوراس شفٹ میں لوڈرز کے پورے بیچ سے پوچھ گچھ کی۔ آخرکار لوڈرزمیں سے ایک ٹوٹ گیا اوراس نے سونے کے زیورات چوری کرنے اوراسے ایک سنارکو فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔ سخت پوچھ گچھ پر ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں مسافروں کے سامان سے بہت سی چیزیں چوری کر چکا ہے اور مختلف ایئر لائنز کے ملازمین نے اس کی مدد کی تھی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read