Bharat Express DD Free Dish

Delhi Police

مہلوک کنال کی ماں نے کہا کہ پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور ابھی تک ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پرموجود ہے۔ مقامی لوگ ملزمین کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہیں مہلوک نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمین کو پھانسی ہونی چاہئے۔

دہلی کی ایک عدالت نے POCSO کیس میں چھ سال کی تاخیر کے بعد چارج شیٹ داخل کرنے پر ایک تفتیشی افسر (IO) کو پھٹکار لگائی ہے۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرامت پرساد نے دلیل دی تھی کہ دہلی میں فسادات کی بڑی سازش میں کپل مشرا کے رول کی پہلے ہی چھان بین ہوچکی تھی۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کوبتایا تھا کہ کپل مشرا کوپھنسانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

دہلی پولیس نے جمعہ کو ایک عدالت کو بتایا کہ اس نے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر کے خلاف 2019 میں دارالحکومت میں بڑے بل بورڈز لگا کر سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے 2019 کے جامعہ تشدد معاملے میں الزامات عائد کرنے کے خلاف شرجیل امام کی طرف سے دائر درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت اس کیس کی اگلی سماعت 24 اپریل کو کرے گی۔ شرجیل امام نے اپنی درخواست میں ساکیت عدالت کی طرف …

دہلی میں بی جے پی رکن اسمبلی کرنیل سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مندروں اورگرودواروں کے آس پاس گوشت کی کھلے عام فروخت پرپابندی لگائی جائے۔

جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ پر 14 مارچ کولگی آگ میں بڑی مقدارمیں نقدی جلنے کی خبرسامنےآئی تھی۔ حالانکہ جسٹس ورما نے اسٹورروم میں نقدی رکھنے سے انکارکیا ہے۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا ہے اوراسٹورروم کو سیل کرنے کی کارروائی کررہی ہے۔

اتوار کو ایس جے انکلیو پولیس اسٹیشن کے تحت حوض خاص علاقے میں واقع ایک پارک میں دو 17 سالہ نواجوان، ایک لڑکا اور ایک لڑکی، ایک درخت کی شاخ سے لٹکے ہوئے ملے ہیں۔

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے فوج کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لئے جے این یوکی سابق طلبہ یونین لیڈرشہلا راشد کے خلاف معاملہ واپس لینے کی پولیس کواجازت دی۔

دراصل، 10 فروری پیر کو دہلی پولیس نے جامعہ نگر میں پولیس ٹیم پر حملے کے معاملے میں امانت اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل اے کی قیادت میں ہجوم نے قتل کی کوشش کے ایک ملزم شاویز خان کو حراست سے فرار ہونے میں مدد کی۔