Bharat Express

Delhi Police

Wrestler Protest: پہلوانوں نے منگل (30 مئی) کو اپنے میڈل گنگا میں پھینکنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر نریش ٹکیٹ نے مہاپنچایت کا اعلان کیا ہے۔

دہلی کے شاہ آباد میں جس ساحل نے 16 سال کی لڑکی کو بے رحمی سے مارڈالا تھا، پولیس کو اس کی دو دن کی ریمانڈ مل گئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں ایک نابالغ لڑکی کے قتل کا سنسنی خیز ویڈیو سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ساحل نامی نوجوان نے اپنی نابالغ دوست ساکشی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Wrestlers Protest: دہلی پولیس نے کہا ہے کہ پہلوانوں کو اب جنترمنتر پراحتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ پولیس نے گزشتہ روز کی گئی کارروائی کو صحیح بتایا ہے۔

Wrestlers Protest: ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ میں ونیش پھوگاٹ کی وجہ سے رکن پارلیمنٹ یا کشتی فیڈریشن کا صدر نہیں ہوں بلکہ اپنے انتخابی حلقہ کے لوگوں کی وجہ سے ہوں۔

احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ نابالغ کھلاڑی پر خطرے کا جائزہ لے کر پولیس کمشنر اسے تحفظ فراہم کریں۔

جنتر منتر پر پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ پہلوان ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے پوچھا، 'دہلی پولیس پر کس کا دباؤ ہے؟ 'بھارت جوڑو یاترا' میں ایک لڑکی کا درد سن کر وہی پولس اپوزیشن کے لیڈروں سے کیوں پوچھ گچھ کر رہی ہے، لیکن ملک کی عزت وقار بلند کرنے والے کھلاڑیوں کی فریاد کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے؟

ریو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جینے والی ساکشی ملک نے کہا- ‘‘ہم جنتر منتر سے نہیں ہٹیں گے، یہ لڑائی نہیں رکے گی۔‘‘ انہوں نے کہا، لڑکیاں (خاتون پہلوان) کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی ہیں، لیکن رپورٹ نہیں آئی ہے۔

کانگریس کے ترجمان سریندر راجپوت نے ٹویٹ کیا کہ سابق گورنر اور سچے لیکن باغی بی جے پی لیڈر ستیہ پال ملک اور جاٹ برادری کے بڑے کھاپ سربراہ ایشور نین کو بی جے پی کی دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔