Bharat Express

اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلے کا شیشہ ٹوٹا ملا، دہلی پولیس نے شروع کی جانچ

اتوار کی شام 5 بجے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلے پرموجود کیئر ٹیکر نے شکایت دی کہ اسدالدین اوسی کے بنگلے کے گھر کا کسی نے شیشہ توڑ دیا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے اپنی جانچ شروع کردی ہے۔

اسدالدین اویسی نے یوپی میں نئی سوشل میڈیا پالیسی پر کہی یہ بڑی بات

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلے کا کسی نے شیشہ توڑ دیا ہے۔ اتوار شام 5 بجے اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلے میں موجود کیئر ٹیکر نے شکایت دی کہ کسی نے اسدالدین اویسی کے بنگلے کا شیشہ توڑ دیا ہے۔ اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی سی پی نئی دہلی کے مطابق، ابھی معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

اتوارکی شام کا حادثہ

پولیس کے مطابق، اتوارشام تقریباً 5 بجے کسی نے 34 اشوکا روڈ واقع اسدالدین اویسی کے گھر کے گیٹ کا شیشہ توڑ دیا ہے۔ پی سی آر کو ملی کال کے بعد موقع پر ڈی سی پی، اے سی پی اورایس ایچ او پہنچے۔ اویسی کے بنگلے کے نوکر روہت نے بتایا کہ جب کتا اندر سے بھونکنے لگا تو میں نے باہرجاکر دیکھا۔ دیکھنے پر پتہ چلا کہ کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے۔ روہت نے اس کے بعد آس پاس کافی تلاش کیا، لیکن کوئی دکھائی نہیں دیا۔

پہلے بھی ہوچکی ہے پتھر بازی

آپ کو بتادیں کہ پہلے بھی کئی مواقع پراسدالدین اویسی کے گھر پر حملے کے معاملے سامنے آتے رہے ہیں۔ کچھ ماہ پہلے ان کے گھر پر ہوئی پتھربازی میں کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے تھے۔ اسی سال فروری میں ان کے گھرپر پتھربازی ہوئی تھی۔ اس کے بعد اویسی نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا،  ’’میری رہائش گاہ پر پھر سے حملہ ہوا ہے۔ 2014 کے بعد یہ چوتھا حادثہ ہے۔ جے پورسے لوٹا تو گھریلو نوکرنے بتایا کہ کچھ بدمعاشوں نے پتھراؤ کیا۔ دہلی پولیس کو انہیں فوراً پکڑنا چاہئے۔‘‘

 

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read