Bharat Express DD Free Dish

Arvind Kejriwal

عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے لئے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ دوسری فہرست میں 20 لیڈران کوموقع دیا گیا ہے۔ جبکہ پہلی فہرست میں 11 امیدواروں کے نام تھے۔

ممتا بنرجی کی انڈیا الائنس کی لیڈر بننے کی خواہش پر سندیپ دکشت نے کہا کہ 'سینئر لیڈر فیصلہ کریں گے کہ انڈیا الائنس کا کنوینر کون ہو گا'۔ انہوں نے ممتا بنرجی پر کچھ سنگین الزامات بھی لگائے ہیں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے جو بھی انٹرویو صحافی لیتے ہیں، وہ سب پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں۔ انہیں پہلے سے سوالات کی ایک فہرست دی جاتی ہے کہ انٹرویو کے دوران کون سے سوالات پوچھے جائیں اور کن سوالات پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل اے اور سماجی کاموں میں ان کی نمایاں شراکت کے لیے پدم شری سے نوازے گئے جتیندر سنگھ سنٹی نے آج عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

دہلی میں الیکشن سے پہلے اسپیکر رام نواس گوئل نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے اروند کیجریوال کو بھی خط لکھا ہے۔

دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کے ووٹ کاٹنے کا الزام لگایا ہے۔

یوپی ایس سی ٹیچراور موٹیویشنل اسپیکراودھ اوجھا آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ پارٹی دفترمیں آج انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پارٹی جوذمہ داری دے گی، میں اس کا نبھاؤں گا۔

چراغ پاسوان نے چیتن آنند کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم زندہ قوم ہیں اوراس کا بدلہ لیا جائے گا۔ اس پر چراغ پاسوان نے کہا کہ یہاں کوئی مردہ قوم نہیں ہے

دہلی کے تمام اسمبلی حلقوں میں پریورتن یاترا نکالنے کے بی جے پی کے فیصلے پر، انہوں نے کہا، ”انہیں نکالنے دیں۔ جمہوریت میں ایسا کرنے کا ہر کسی کو حق ہے۔ جمہوریت میں کوئی بھی کچھ بھی نکال سکتا ہے۔“

اروند کیجریوال نے کہا کہ میں پچھلے کئی دنوں سے امن و امان کا مسئلہ اٹھا رہا ہوں۔ لوگ خوف و ہراس میں ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے غنڈوں نے دہلی پر قبضہ کر لیا ہے۔