Bharat Express

Arvind Kejriwal

شراب گھوٹالہ کیس میں ضمانت پر پابندی کے خلاف اروند کیجریوال کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جہاں انہیں عدالت سے راحت نہیں ملی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضی پرجسٹس منوج مشرا کی بینچ سماعت کررہی ہے۔ کیجریوال کو نچلی عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔ اس پرہائی کورٹ نے روک لگا دی۔ کیجریوال نے ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔

پیر کو دہلی شراب گھوٹالہ کیس کے ملزم دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے جلد رہائی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا جائے گا۔ کیجریوال نے اپنی رہائی پر عبوری روک لگانے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

چیف منسٹر اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت پر لگائی گئی روک کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کیجریوال کے وکلاء نے کل یعنی پیر (23 جون) کی صبح سماعت کی اپیل کی ہے

خصوصی سی بی آئی جج نیا ئے بندو نے سی بی آئی ڈے تقریب میں چیف جسٹس کے خطاب کا حوالہ دیا۔ چیف جسٹس نے اس وقت سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے معاملات کو سنبھالنے والے خصوصی ٹرائل کورٹ کے ججوں کے چیلنجنگ کام پر روشنی ڈالی۔

تہاڑجیل میں بند دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ سے 19 جون کو مستقل ضمانت مل گئی تھی، لیکن ای ڈی نے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور رہائی سے پہلے ہی عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔

شراب گھوٹالہ معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔ دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ نے جمعرات کو ان کو مستقل ضمانت دے دی تھی۔ اس کے خلاف ای ڈی دہلی ہائی کورٹ پہنچی تھی۔

دہلی میں پانی بحران کی مخالفت میں کیجریوال حکومت میں وزیر آتشی جمعہ کوبھوک ہڑتال پربیٹھ گئیں۔ اس سے پہلے انہوں نے راج گھاٹ پہنچ کرمہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جمعرات کو مسلسل دوسرے دن سی ایم کیجریوال کی درخواست ضمانت پر دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی ایم کیجریوال کے وکیل اور ای ڈی کے دلائل سنے۔ عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ ایک لاکھ روپئے کے مچلکے پر دہلی کی راؤزایوینیو کورٹ نے ضمانت دی ہے۔