Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court: ہائی کورٹ نے ضمانت پر لگائی روک ، اروند کیجریوال پہنچے سپریم کورٹ، جانئے کب ہوگی سماعت؟

چیف منسٹر اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت پر لگائی گئی روک کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کیجریوال کے وکلاء نے کل یعنی پیر (23 جون) کی صبح سماعت کی اپیل کی ہے

اروند کیجریوال کی مشکلات میں اضافہ

دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار (23 جون) کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ چیف منسٹر اروند کیجریوال نے دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت پر لگائی گئی روک کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ کیجریوال کے وکلاء نے کل یعنی پیر (23 جون) کی صبح سماعت کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو 20 جون کو راؤز ایونیو کورٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دی تھی۔ عدالت نے کیجریوال کو ضمانت دینے سے پہلے ان پر کچھ شرائط بھی عائد کیں۔ جج نے کیجریوال کو ہدایت دی تھی کہ وہ تحقیقات میں رکاوٹ نہ ڈالیں اور نہ ہی گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش کریں۔

اس کے بعد، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 21 جون کو دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کیا گیا، جس کے بعد ہائی کورٹ نے کیجریوال کو ضمانت دینے کے نچلی عدالت کے حکم پر عبوری روک لگا دی تھی۔ .

جسٹس سدھیر کمار جین کی تعطیلاتی بنچ نے کہا تھا کہ کیجریوال کی ضمانت ہائی کورٹ کے حکم تک روکی رہے گی۔ عدالت نے کہا کہ وہ 2-3 دن کے لیے حکم محفوظ کر رہی ہے، کیونکہ وہ پورے کیس کا ریکارڈ دیکھنا چاہتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read