دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (فائل فوٹو)
شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔ دہلی ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے دہلی کی راؤزایوینیوکورٹ کے فیصلے پرروک لگا دی تھی۔ اب اس معاملے پرسماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ راؤزایوینیوکورٹ نے جمعرات کوان کو مستقل ضمانت دی تھی۔ اس کے فیصلے کے خلاف ای ڈی دہلی ہائی کورٹ پہنچی تھی۔ دونوں فریق کی دلیلوں کو سننے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے راؤزایوینیوکورٹ کے فیصلے پرروک لگا دی ہے۔
عدالت نے پیرتک تحریری دلیل دینے کوکہا ہے، اس کا مطلب منگل یا بدھ تک ہی حکم آئے گا۔ یعنی کیجریوال کو تب تک جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ ای ڈی کے وکیل ایس پی راجونے کہا کہ عدالت نے ہماری عرضی پراپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے، تب تک کیجریوال کی رہائی پر لگی روک جاری رہے گی۔
ای ڈی نے ہائی کورٹ میں کیا کہا؟
دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ضمانت کے حکم پر روک لگانے پر ایس ایس جی ایس وی راجو نے کہا کہ کیجریوال کے ضمانت کے حکم پر روک لگا دی گئی اورآخری فیصلہ 4-2 دنوں میں آئے گا اور ضمانت عرضی منسوخ کرنے پرسماعت بعد میں ہوگی اوراس سے متعلق نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ای ڈی نے جسٹس سدھیر کمار جین اور جسٹس رویندرڈوڈیجا کی بینچ کے سامنے نچلی عدالت کی ضمانت کے حکم کو چیلنج دینے والی اپنی عرضی پر فوری سماعت کی گزارش کی۔ اس پرہائی کورٹ نے کہا کہ جب تک وہ عرضی پر سماعت نہیں کرلیتا، نچلی عدالت کے حکم پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔
عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا
دونوں فریق کی دلیلوں کو سننے کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم دو تین دنوں کے لئے فیصلہ محفوظ رکھ رہے ہیں۔ حکم سنائے جانے تک ٹرائل کورٹ کے حکم کے فیصلے پرروک لگائی جاتی ہے۔ اس سے پہلے ٹرائل کورٹ میں تعطیلاتی جج نیائے بندو نے جمعرات کوای ڈی اوروزیراعلیٰ اروند کیجریوال دونوں فریق کی دلیل سننے کے بعد اروند کیجریوال کو ضمانت دی تھی۔ یہ مستقل ضمانت کا حکم تھا۔
Delhi High Court stays the trial court order granting bail to Kejriwal till it pronounces order on the ED plea. Delhi High Court reserves order on the ED plea seeking stay on trial court order. Delhi HC says that it will pass the order on the ED plea in two to three days https://t.co/8RoLCwZTTl
— ANI (@ANI) June 21, 2024
ای ڈی نے عدالت سے کہا تھا کہ اس حکم کو روک دیاجائے۔ اس پر عدالت نے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ اس کے بعد جمعہ کوای ڈی ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ عدالت میں اروند کیجریوال کے وکیل وکرم چودھری نے کہا کہ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ کے ذریعہ دی گئی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد سرینڈر کردیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔